BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 23 July, 2005, 11:06 GMT 16:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر: تین فوجیوں سمیت چار ہلاک

کشمیر
سپاہیوں کی جانب سے اپنے افسران پر فائرنگ کے متعدد واقعات ہو چکے ہیں
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں تین بھارتی فوجیوں سمیت چار لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔

فوجی ترجمان کے مطابق گزشتہ رات شروع ہونے والی یہ جھڑپ ابھی بھی جاری ہے۔

یہ واقعہ باندی پورہ علاقے میں اجار نامی ایک گاؤں کے پاس ہوا ہے۔ فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے انتہا پسند کا تعلق جیش محمد سے تھا۔

ایک دوسرے واقعے میں ہفتے کی صبح کو فوجی چیک پوسٹ کے پاس ایک کار دھماکے سے اڑا گئی لیکن اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

فوج کے مطابق ایک مشتبہ شخص نے اپنی کار ان فوجیوں کے پاس کھڑی کی تھی جو روڈ پرگاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے۔

فوج کے مطابق اس شخص نے بھاگتے ہوئے گاڑی پر ‌فائر کیا اور وہ دھماکے سے اڑ گئی۔ لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

فوج نے اس علاقے کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے اور اسکی تلاش جاری ہے۔

لیکن سری نگر میں بی بی سی کے نامہ نگار الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے فون پر جیش محمد کا ترجمان کہ کر بتایا ہے کہ کار کا ڈرائیور ایک خود کش بمبار تھا جو دھماکے کے ساتھ ہی ہلاک ہوگیا ہے۔ اس نے مذکورہ فدائین کا نام مبشر احمد بتایا ہے۔اس کے مطابق مبشر کا تعلق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے تھا۔

ُ

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد