سرینگر، 3 فوجیوں سمیت 4 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں ایک کار بم دھماکے میں تین بھارتی فوجیوں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکہ شہر کے ہائی سکیورٹی کے علاقے منشی باغ میں ہوا جہاں کئی وزراء اور اعلی سرکاری افسر رہائش پذیر ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کار بم کے پھٹنے سے بھارتی فوج کی ایک گاڑی تباہ ہوگئی۔ اس دھماکے میں چار بھارتی فوجی ہلاک اور پانچ راہ گیر زخمی ہوگئے۔ کچھ اطلاعات کے مطابق یہ ایک خودکش حملہ تھا تاہم اس کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ دھماکہ ایک سکول کے قریب ہوا تاہم پولیں نے بتایا ہے کہ سکول کا کوئی بچہ زخمی نہیں ہوا۔ اس حملے کی ذمہ داری حزب المجاہدین نے قبول کی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||