’کشمیر میں بیس در انداز ہلاک‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی فوج نے کہا ہے کہ اس نے لائن آف کنٹرول پار کرنے کی دراندازوں کی تین کوششیں ناکام بنائی ہیں اور بیس درانداز ہلاک کر دیئے ہیں۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ گلمرگ میں دراندازی کی کوشش روکنے کے لیے تین گھنٹے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں نو در انداز ہلاک ہوئے۔ ایک دیہاتی لڑکی بھی اس دوران فائرنگ کا نشانہ بنی۔ ترجمان نے کہا کہ کیرن سیکٹر میں چار اور اکھنور سیکٹر میں پاچ جنگجو ہلاک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ گریز میں جہاں بھارتی فوج پانچ روز سے کارروائی کر رہی ہے دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ گزشتہ چند روز میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں داخلے کے لیے ایل او سی پر در اندازی کی چھ کوششیں ہوئی ہیں اور اس سال کے دوران پچیس بار ایسا ہوا ہے۔ ترجمان نے ایل او سی پر دراندازی کی کوششیں میں اس تیزی پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ پاکستان اور بھارت نے نومبر دو ہزار تین میں ایل او سی پر جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ ایل او سی کے قریب دراندازوں کی ہلاکت کے علاوہ سنیچر کو کشمیر چار عسکریت پسندوں اور ایک بھارتی فوجی سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||