کشمیر: سترہ شدّت پسند ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں سیکورٹی فورسز نے کہا ہے کہ اب تک سترہ دراندازوں کو مختلف مقامات پر ہونے والی جھڑپوں میں مارا گیا ہے۔ لائن آف کنٹرول کے پاس گریز اور گلمرگ سیکٹرز میں فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان یہ جھڑپیں ہوئی ہیں۔ فوج کا کہنا ہے کہ موسم خراب ہونے کے سبب منگل سے یہ آپریشن جاری ہے۔ فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ منگل کے روز پاکستان کے زیرانتظام کشمیر سے سرحد پار کرتے ہوئے تقریبا پینتیس دراندازوں کو دیکھا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق فوج نے انہیں ہتھیار ڈالنے کو کہا لیکن شدت پسندوں نے ایسا نہیں کیا اور جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ ہلاک ہونے والے سترہ دراندازوں میں سے تیرہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر سے بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں داخل ہوئے تھے۔ بھارت کے فوجی ترجمان وجے بترا کے حوالے سے خبر رساں ادارے، اے ایف پی نے خبر دی ہے کہ پہاڑی علاقہ گلمرگ سیکٹر میں نو شدت پسند مارے گئے ہیں۔ جبکہ ان کے مطابق فوجی ترجمان کےمطابق شمالی بارہ مولہ کے ضلع میں میں نو دراندازوں کو مارا گیا ہے جبکہ آٹھ دیگر شدت پسندوں کو سرحد کے ساتھ مختلف مقامات پر ہلاک کیا گیا ہے۔ گریز سیکٹر میں کارگل اور تولل علاقے میں ابھی بھی فوج کا آپریشن جاری ہے۔ ہندوستانی فوج کا کہنا ہے کہ اپریل کے مہینے سے اب تک دراندازی کی پچیس کوششوں کو ناکام بنایا جا چکا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||