BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عسکریت پسند حملہ، 5 ہندو ہلاک
 کشمیر
بھارتی یومِ آزادی کے قریب آتے ہی پرتشدد کارروائیوں میں تیزی آ گئی ہے
بھارت کے زیرِانتظام کشمیر کے ایک دور افتادہ گاؤں میں عسکریت پسندوں نے حملہ کر کے پانچ ہندوؤں کو ہلاک کر دیا۔

جموں کے شمال میں ایک سو ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر سجرو نامی گاؤں میں ہونے والے اس حملے میں نو افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس ہندو خاندان پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ کھانا کھانے کے لیے جمع تھے۔ اس حملے کے دوران بندوقوں اور گرینیڈوں کا استعمال کیا گیا۔

علاقے کے ڈی آئی جی ستبیر گپتا کا کہنا ہے کہ اس حملے میں دو ہندو خاندانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق انہوں نے ان حملوں کا ذمہ دار پاکستانی نژاد مسلح گروہوں کو ٹھہرایا۔

ایک گمنام پولیس افسر نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ جن افراد پر حملہ کیا گیا وہ گاؤں کی حفاظتی کمیٹی کے اراکین تھے۔

کشمیر میں بھارت کے یومِ آزادی کے قریب آتے ہی تشدد کی کارروائیوں میں تیزی آ گئی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد