 |  سرینگر میں یہ جھڑپ ہفتے کی صبح تک جاری تھی |
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں مشتبہ شدت پسندوں اور سکیورٹی فورسز میں ایک جھڑپ میں سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان اس جھڑپ میں چھ نامہ نگاروں سمیت پندرہ افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان یہ جھڑپ کل شروع ہوئی تھی جو ہفتے کی صبح تک جاری تھی۔ اس جھڑپ کے شروع ہونے کے بارے میں تفصیل معلوم نہیں ہو سکی لیکن پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق شدت پسندوں نے شہر میں موجود ایک فوجی چوکی پر حملہ کر دیا۔ بھارت کی باڈر سیکورٹی فورسز کے ایک اہلکار کے سری نیواسن نے کہا کہ شدت پسند فوجی چوکی کے قریب دو عمارتوں میں چھپ گئے ہیں اور سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محصارے میں لے لیا ہے۔ |