BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 29 July, 2005, 07:46 GMT 12:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پنڈتوں کی گردنیں کاٹ دی گئیں

News image
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ راجوری ضلع کے دوردراز پہاڑی علاقے میں پیش آیا ہے
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں انتہا پسندوں نے پانچ کشمیری پنڈتوں کو ہلاک کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ راجوری ضلع کے دوردراز پہاڑی علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے اور ابھی اسکی تفصیلات کا انتظار ہے۔

راجوری کے ڈپٹی انسپکٹر آف پولیس وی کے سنگھ نے جموں میں بی بی سی کی نامہ نگار بینو جوشی کو بتایا ہے کہ جمعرات کی شب کو بعض انتہا پسندوں نے دھوب علاقے میں چھاپا مارا تھا۔ انہوں نے سبھی کو لائن میں کھڑاکیا اور پھرہندوؤں کو علحیدہ کرکے تھوڑی دور لےجاکر انکی گردنوں کو کاٹ دیا گیا۔ مرنے والے چالیس اور ساٹھ برس کے لوگ ہیں۔

مسٹر سنگھ کا کہنا تھا کہ حالات کا جائزہ لینے کے لیے بعض سینئر پولیس اہلکار جاۓ وارادات پر پہنچے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ چونکہ وہ دور دراز علاقہ ہے اس لیے تفصیلات ملنے میں دیر لگ سکتی ہے۔ اس واقعے کی ابھی تک کسی بھی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

انتہا پسندی کے سبب وادی کشمیر کے بہت سے پنڈت کمشیر سے نقل مکانی کرگئے ہیں۔ تاہم گزشتہ کافی دنوں سے یہ کوشش کی جارہی ہے کہ انہیں دوبارہ وادی میں بسایا جاۓ۔ اس سلسلے میں حال ہی میں کشمیری لیڈروں اور پنڈتوں کے درمیان بات چیت بھی ہوئی تھی۔ لیکن اس طرح کے تازہ واقعات سے ایسی کوششوں کو زبردست جھٹکا لگ سکتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد