BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 16 June, 2005, 17:36 GMT 22:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چشمہ خوشخبری کب سنائے گا؟

کشمیری پنڈت
کشمیری پنڈتوں کا دیرینہ عقیدہ ہے کہ کھیر بھوانی استھاپن میں موجود چشمے کے پانی کا رنگ آئیندہ سال کی صورت حال کا آئنہ دار ہوتا ہے۔

پانی کا رنگ سبز ہوا تو اسے ترقی اور امن کی علامت سمجھا جاتا ہے اور اگر رنگ گدلا ہوتو اس کا مطلب مایوسی اور مصیبت کی آمد ہوتی ہے۔

انیس سو نوّے میں پرتشدد صورتحال کی وجہ سے ہجرت کرنے والے کشمیری پنڈت ہر سال اس مقدس مقام پر حاضری دیتے ہیں اور یہ امید لے کر آتے ہیں کہ کھیر بھوانی چشمے کا پانی ہرا ہوگا۔

سرینگر سے بیس کلو میٹر دور تحصیل گاندربل کے تلمل علاقہ میں کشمیری پنڈتوں کے مشہور استھاپن پر جمعرات کو میلہ کھیربھوانی کے سلسلے میں عقیدت مندوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

جموں کے مہاجر کمپ سے آئے راکیش کمار کا کہنا ہے کہ ’ہم بہت خوش ہوئے کہ ہمارے مسلم ہم وطنوں نے ہمارا دل و جان سے استقبال کیا لیکن ہم مایوس ہوئے کہ چشمے کا پانی آج بھی گدلا ہے‘۔

دریں اثناء جمعرات کی صبع کھیر بھوانی مندر سے صرف دو کلومیٹر کے فاصلے پر مسُلح کشمیری جنگجوؤں اور بھارتی فوج کے درمیان ایک جھڑپ ہوئی جو دوپہر تک جاری رہی۔

جھڑپ میں دو مقامی جنگجومارے گئے جبکہ ایک فوجی اہلکار بھی زخمی ہوا-
وطن واپسی کی امید لیے کشمیری پنڈتوں نے خوف ناک صورت حال کے باوجود کھیربھوانی دیوی کے ہاں حاضری دی-

اس دوران علیحدگی پسند رہنماء شبیر احمد شاہ نے بھی تقریب میں شمولیت کی اور کشمیری پنڈتوں کو بتایا کہ اُن کی واپسی کا ہرکشمیری کو اشتیاق بھی ہے اور انتظار بھی۔

مہاجر کشمیری پنڈتوں کی وطن واپسی مفتی محمد سعید کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے- حکومت کا مؤقف ہے کہ پنڈتوں کی واپسی کے حوالے سے سلامتی اور دیگر سہولیات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور اب پنڈتوں کو لوٹ آنا چاہیے-

لیکن کھیربھوانی مندر میں چشمے کے پانی کا گدلا رنگ پنڈتوں کی بے اطمینانی کی وجہ ہے کیونکہ وہ پچھلے پندرہ سال سے آس لگائے بیٹھے ہیں کہ چشمے کا پانی سبز ہوجائےگا جو اُن کے دِن پھرنے کی علامت ہوگا اور وہ کشمیر واپس آسکیں گے۔

کشمیری ہندو عقیدے کے مطابق راگیانہ دیوی کو بھگوان ہنومان سری لنکا سے کشمیرلائے تھے اور یہاں راگیانہ دیوی نے اپنے قیام کے لیے تولمولہ کا انتخاب کیا جہاں پانی کا ایک خوبصورت چشمہ ہے اور اس چشمے میں بڑی اور اعلیٰ نسل کی مچھلیاں بھی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد