BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سہ فریقی مذاکرات کی ابتدا: حریت

شبیر شاہ
شبیر شاہ کو پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے پاسپورٹ اور پرمٹ جاری نہیں کیا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علحیدگی پسند حریت کانفرنس کے رہنما تاریخی دورہ پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ حریت لیڈر کشمیر مسئلے پر پاکستانی حکومت سے بات چیت کرینگے۔

سفر شروع ہونے سے قبل حریت کانفرنس کے چئرمین مولوی عمر فاروق کا کہناتھا کہ کشمیر مسئلے پر سہ رخی بات چيت کا یہ آغاز ہے۔

یہ لیڈر سری نگر مظفرآباد کے اسی سڑک سے سفر پر روانہ ہوئے ہیں جو گزشتہ اپریل میں کھولی گی تھی۔ وادی میں ہندوستانی حکومت سے نبرد آزما انتہا پسندگروپوں نے اس دورے کی مخالفت کی ہے۔ انتہا پسندوں کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کی حکومتیں لائن آف کنٹرول کو حقیقی سرحد میں بدلنے کی سازش کر رہی ہیں۔

لیکن روانگی کے وقت سری نگر میں حریت کے بہت سےحامی جمع ہوئے اور انہوں نے انکی حمایت میں نعرے بازی کی اور خوشیوں کے گيت گائے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت کی حکومت نے حریت کانفرنس کے رہنماؤں کو کشمیر معاملے پر بات چیت کے لیے پاکستان جانے کی اجازت دی ہے۔ سفر پر روانہ ہونے سے قبل مولوی عمر فاروق کا کہنا تھا کہ کشمیر مسئلے پر سہ فریقی بات چیت کی یہ شروعات ہے۔ ان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاکستان سے واپسی کے بعد بھارت کی حکومت سے بات جیت کی جائیگی۔

اسی دوران ایک اور علیحدگی پسند رہنما شبیر شاہ نے کہا ہے کہ انہیں وعدہ کرنے کے باؤجود پاکستان جانے کے لیے نہ تو پاسپورٹ دیا گیا اور نہ ہی مظفرآباد کے لیے پرمٹ جاری کیا گیا۔

شبیر شاہ ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے لیڈر ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پرمٹ کے لیے جو فارم دیا گیا تھا اس پر شہریت کے مقام پر انہوں نے انڈین کے بجائے کشمیری لکھا تھا اسی لیے انہیں ویزا اور پرمٹ دونوں سے محروم رکھا گیا ہے۔

ایک اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے قبل مظفرآباد اور سری نگر کے درمیان بس سروس کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کیے جاتے تھے۔ لیکن حریت رہنماؤں کے وفد کے لیے کوئی خاص سکیورٹی کے انتظمات نہیں ہیں۔ یہ رہنما پرائیویٹ بسوں سے گیے ہیں ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد