 |  ’ہم لائحہ عمل کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کرنا چاہتے ہیں‘ |
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ایک بڑے اتحاد متحدہ جہاد کونسل نے پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر آنے والے علیحدگی پسند رہنماؤں سے ملاقات سے انکار کیا ہے۔ بھارت کے زیر انتظام کشمیر سے علیحدگی پسند کشمیری رہنماؤں کا ایک وفد دو جون کو مظفرآباد جا رہا ہے۔ متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے ایک بیان میں کہا کہ مظفرآباد جانے والے رہنماؤں سے ملاقات نہ کر کے وہ ان رہنماؤں کے لائحہ عمل کے بارے میں اپنے تحفظات ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق جہاد کونسل کا بیان مبہم ہے اور سے یہ معلوم نہیں ہوتا آیا کونسل کی رکن تنظیموں کے سربراہان سفر کرنے والوں سے علیحدہ علیحدہ مل سکتے ہیں یا نہیں۔ |