کانسٹیبل کے ہاتھوں افسر قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی زیرِ انتظام کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں ایک پولیس کانسٹیبل نے اپنے ایک افسر کو گولی مار کر ہلاک اور دوسرے کو زخمی کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دشنامی اکھاڑہ کے مقدس مقام کے نزدیک تعینات اس کانسٹیبل نے اپنے افسران پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں انسپکٹر غلام نبی پارے ہلاک جبکہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس غلام جیلانی بابا شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ بات سامنے نہیں آسکی ہے کہ اس حملے کی وجہ کیا تھی۔ ماضی میں بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں پولیس اور فوجی سپاہیوں کی جانب سے اپنے افسران اور ساتھیوں پر فائرنگ کے متعدد واقعات ہو چکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کے پیچھے کام کا دباؤ اور حملوں کا خوف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نفسیاتی دباؤ اکثر اوقات فوجیوں کی ذہنی حالت پر پرا اثر ڈالتا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||