کشمیری لڑکےکی ہلا کت پراحتجاج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیرانتظام کشمیرمیں لوگوں نے فوج کے ہاتھوں ایک سولہ سالہ لڑ کے کی ہلا کت پرشدید احتجاج کیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کی شام پرویز احمد ڈار اپنے دھان کے کھیت میں ذرا زیادہ دیر تک کام کرتا رہا تھا۔ اسی دوران بھارتی فوج کے جوانوں نے اسے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔ یہ واقعہ پولواما ضلع کے جنوبی علاقے میں پیش آیا۔ گاؤں کے سینکڑوں باشندوں نے اسکے خلاف احتجاج کرتے ہوئےمران گاؤں سے پولواما شہر کی طرف پیدل مارچ کیا۔ مظاہرین نےاحمد ڈار کی لاش کو بھی اٹھا رکھا تھا۔ لیکن اس سے پہلے کہ مظاہرین شہر میں داخل ہو پاتے پولیس نے آنسوگيس کا استعمال کیا اور لاٹھی چارج کرکے مظاہرین کےہجوم کوتتر بتر کردیا۔ پولیس نے احمد ڈار کی لاش کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا تھا لیکن بعد میں انہوں نے اس کی لاش اس کے خاندان کے حوالے کردی۔ اس واقعہ سےمتعلق بھارتی فوج کی جانب سےاب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||