کشمیرمیں نو انتہا پسند ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں فوج نے پانچ انتہا پسند اور چار دراندازوں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حکام کے مطابق ٹیکی رام پور کے علاقے میں دراندازی کا پتہ چلا تھا۔ فوج نے اس پر فوری کارروائی کی اور رات بھر جھڑپ کے بعد دراندازوں پر قابو پالیا گیا۔ کشمیر میں فوجی حکام کے مطابق سری نگر مظفرآباد بس سروس کے بعد دراندازی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ لیکن اس سے پہلے کہ درانداز خاردار تاروں کی سرحد پار کرتے فوج کو پتہ چل گیا تھا اور مقابلے میں چاروں کو مار دیا گیا ہے۔ سری نگر میں فوج کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ فوجی دستوں نے ایک اور واقعے میں پانچ انتہا پسندوں کو گولی مار کو ہلاک کردیا ہے۔ یہ واقعہ سرحدی ضلع ہنڈوارہ میں بکھی ہاکر کے علاقے میں پیش آیا ہے۔ ترجمان کے مطابق رات کو فوج نے جب شدت پسندوں کے خفیہ اڈے پر چھاپہ مارا تو شدت پسندوں سے جھڑپ شروع ہو گئی ۔ شدت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز میں گولیوں کا تبدالہ رات بھر اور جمعہ کو بھی دیر تک جاری رہا۔ فوج کے مطابق اس مڈبھیڑ میں پانچ انتہا پسند ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ ابھی یہ پتہ نہیں ہے کہ فوجی دستوں کو کتنا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ بھارت میں حکام کا کہنا ہے کہ جب سے پاکستان نے سرحد پر جنگ بندی کا اعلان کیا ہے تب سے دراندازی میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||