کشمیر: 2عسکریت پسند ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک عسکریت پسند گروہ کے دو سرکردہ کمانڈروں کو مقابلے میں ہلاک کر دیا ہے۔ یہ مقابلہ جمعہ کی رات کو شروع ہوا جب فوج نے جنوبی قصبہ بیج بہاڑا کے قریب ایک گاؤں کو گھیرے میں لے لیا۔ سنیچر کی صبح کمانڈروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ دوبارہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں حزب الجاہدین کے دو سرکردہ کمانڈر شبیر احمد شیخ اور غلام محی الدین ہلاک ہو گئے۔ بھارتی فوج کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے شبیر احمد کی ہلاکت کو بھارتی افواج کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ حزب المجاہدین کی جانب سے اس واقعہ پر کوئی بیان موصول نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق انتناگ اور ادھم پور اضلاح میں بھارتی فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان الگ الگ جھڑپوں میں حرکت المجاہدین اور البدر مجاہدین کے تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||