جمعرات سات اپریل کو سرینگر اور مظفر آباد سے دو مختلف بسیں مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے بھارت اور پاکستان کی طرف روانہ ہوگئیں۔ بی بی سی اردو ڈاٹ کام نےاس تاریخی موقع پر خصوصی ویڈیو کوریج کا اہتمام کیا ہے۔ اس ویڈیو کوریج میں کنٹرول لائن کے دونوں طرف آباد کشمیری خاندانوں کی کہانیاں اور اس بس سروس پر ان کے خیالات کی ویڈیو پپیش کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ سات اپریل کو مظفرآباد سے بس کی روانگی کے براہِ راست مناظر کی ویڈیو بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ آپ ہمارے خصوصی ضمیمے میں اس موقعے پر کشمیر پر کی جانے والی خصوصی رپورٹیں، تصویری کہانیاں، تازہ ترین خبریں اور کلک ایبل گائیڈ بھی دیکھ سکتے ہیں۔ |