BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 01 April, 2005, 16:02 GMT 21:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پہلی بس پر سفر کرنے کی خواہش

کشمیر بس سروس پر ان رہنماؤں کو جانے کی اجازت ملنا ممکن نہیں ہے
کشمیر بس سروس پر ان رہنماؤں کو جانے کی اجازت ملنے کا امکان نہیں ہے
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے کچھ سرکردہ سیاسی رہنماؤں نے سات اپریل سے شروع ہونے والی مظفرآباد سرینگر بس سروس میں سفر کرنے کے لیے سفارتی ذرائع سے ایک درخواست دی ہے۔

ان رہنماؤں میں نیشنل کانفرنس کے صدر عمر عبداللہ اور حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی بھی شامل ہیں۔ تاہم اس بات کا امکان کم دکھائی دیتا ہے کہ ان رہنماؤوں میں سے کوئی بھی سات اپریل کو مظفرآباد سے سرینگرآ پائے گا۔

ان رہنماؤوں کا نام اس بس میں سفر کرنے والوں کی اس حتمی فہرست میں شامل نہیں ہے جس کا تبادلہ پاکستان اور بھارت کے حکام نے تین روز قبل کیا تھا۔ یہ درخواست گزشتہ روز دی گئی تھی۔ اس نئ فہرست میں عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے علاوہ بھارت کے زیر انتظام کشمی کے نائب وزیر اعلیٰ منگت رام شرما، ڈیموکریٹک پارٹی کے رنگیل سنگھ، پینتھرز پارٹی کے بھیم سنگھ، کانگریس پارٹی مارکسسٹ کے ایم وائی تاراگن، نیشنل کانفرنس کے اے آر راتھر اور حکومت کے ایک وزیر پیرزادہ شامل ہیں۔

اس درخواست کے بارے میں جب دفتر خارجہ کے ترجمان جلیل عباس جیلانی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس بارے میں ایک تجویز پیش کی گئی تھی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ سات اپریل کو چلنے والی بس میں ان رہنماؤوں کا نام نہیں تھا۔

ترجمان نے کہا کہ اس بس سروس کو شروع کرنے کا مقصد کشمیریوں کی مشکلات کو دور کرنا تھا اور لائن آف کنٹرول کے آر پار بچھڑے ہوئے کشمیریوں کو ملانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس بس سروس کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں اور پاکستانی حکومت اس تنازعہ کو بڑھانا نہیں چاہتی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد