’جمہوریت کو خطرہ نہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی عمل سے جمہوریت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے اور اس طرح کی باتیں ملک دشمن عناصر پھیلا رہے ہیں۔ صدر زرداری کی ایران روانگی سے قبل سرکاری طور پر جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاسی عمل میں شامل تمام فریق ملک میں جمہوری نظام کی کامیابی اور اس کے برقرار رہنے کے بارے میں متفق ہیں لہذا اس نظام کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ کسی کو پاکستانی قوم کے عزم، اس کے اداروں کی طاقت اور رہنماؤں کی ملک کو مشکلات سے نکالنے کے ارادے پر شک نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا ملک دشمن عناصر اس طرح کا پروپیگنڈا کر کے ملک اور عوام کی توجہ اصل مسائل کی طرف سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ ’لیکن ہم نے ماضی میں بھی شدت پسندی اور دہشت گردی کے چیلنج سے مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی اس دشمن سے لڑنے کا عزم اور صلاحیت رکھتے ہیں۔‘ صدر نے کہا کہ آج پاکستان ایک پھلتی پھولتی جمہوریت رکھتا ہے جس میں آزاد میڈیا اور شہری حقوق رائج ہیں۔ ’جہموری نظام، ہمارے ادارے اور انکی صلاحیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس بارے میں کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے’۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ انکی جماعت جمہوریت کی علم بردار ہے اور اسکی مرحوم سربراہ کی کوششوں سے آج ملک میں جمہوری دور رائج ہے۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||