چیئرمین سینیٹ کے لیے نائیک نامزد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلٰی قیادت نے اتوار کے روز سینیٹ کے چیئرمین کے عہدے کے لیے وفاقی وزیر قانون سینیٹر فاروق حمید نائیک کو حکمران جماعت کا امیدوار نامزد کیا ہے۔ سینیٹ چیئرمین کا انتخاب گیارہ اور بارہ مارچ کو ہو گا۔ پیپلز پارٹی کی نامزدگی کے بارے میں فیصلہ ایوان صدر میں اتوار کی رات کو ہونے والے اعلٰی سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی صدارت میں ہونے والے پارٹی اجلاس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور بعض سینیٹرز موجود تھے۔ سینیٹ کے چیئرمین کا عہدہ گیارہ مارچ کو سینیٹر محمد میاں سومرو کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہو رہا ہیں۔ تاہم میڈیا کے کچھ حلقوں میں یہ خبریں چلی رہی ہیں کہ فاروق نائیک کی چیئرمین سینیٹ کے لیے پارٹی نامزدگی پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور سینیٹ میں قائد ایوان رضا ربانی نا خوش ہیں ۔ پیر کے روز سینیٹ کے اجلاس کے آغاز کے موقع پر ایوان سے رضا ربانی کی عدم موجودگی کو بھی اسی احتجاج کا حصہ قرار دیا جاتا رہا تاہم اجلاس شروع ہونے کے بعد قائد ایوان اجلاس میں آگئے۔ اس بارے میں مئلایا میں یہ خبریں چلی ہیں کہ وزیر اطلاعات شیری رحمٰن انہیں منا کر ایوان میں لائیں۔ سینیٹ کے اجلاس میں ہونے کے باعث رضا ربانی اس معاملے پر تبصرے کے لیے دستیاب نہیں تھے۔ واضح رہے کہ آئین کے تحت چیئرمین سینیٹ صدر مملکت کے بعد ملک کا اعلٰی ترین عہدہ ہے۔ کسی بھی وجہ سے صدر مملکت کے عہدے پر برقرا نہ رہنے کی صورت میں چیئرمین سینیٹ صدر پاکستان کے عہدے پر فائز ہو جاتے ہیں۔ | اسی بارے میں پی پی کو سینیٹ میں بھی اکثریت04 March, 2009 | پاکستان سینیٹ امیدواروں کی حتمی فہرست22 February, 2009 | پاکستان سرحد سے بھی بلامقابلہ انتخاب21 February, 2009 | پاکستان سینیٹ :گیارہ بلا مقابلہ منتخب17 February, 2009 | پاکستان سینیٹ ٹکٹوں کے لیے دوڑ دھوپ تیز07 February, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||