سینیٹ :گیارہ بلا مقابلہ منتخب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
الیکشن کمیشن نے صوبہ سندھ سے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق مشیر داخلہ رحمٰن ملک اور وزیرقانون فاروق نائیک پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے بلا مقابلہ رکن قرار پائے ہیں۔ الیکشن کمیشن سے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن کے مطابق سینیٹ کی عام نشستوں پر سات جبکہ خواتین اور ٹیکنوکریٹس یا علماء کے لئے مخصوص نشستوں پر بالترتیب دو دو امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ کامیاب ہونے والوں میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے مشیر داخلہ رحمٰن ملک اور وزیرقانون فاروق نائیک کے علاوہ مولا بخش چانڈیو، اسلام الدین شیخ، گل محمد لاٹ، سید فیصل رضا عابدی، کھٹو مل اور الماس پروین شامل ہیں۔ جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے بابر خان غوری، عبدالحسیب خان اور شیرالہ ملک بھی کامیاب ہونے والے سینیٹرز میں شامل ہیں۔ فاروق نائیک اور رحمٰن ملک کا انتخاب ٹیکنو کریٹس جبکہ شیرالہ اور الماس خواتین کے لئے منتخب نشستوں پر کامیاب قرار پائی ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ بلا مقابلہ منتخب ہونے کی اس روایت سے سینیٹ کے انتخابات کے دوران ارکان کی خرید و فروخت یا ہارس ٹریڈنگ کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔ | اسی بارے میں کراچی:سینیٹ کے لیے نامزدگیاں جمع13 February, 2009 | پاکستان متحدہ، امیدواروں کی نامزدگی 12 February, 2009 | پاکستان ’کاغذات منظوری پر اپیل نہیں‘08 February, 2009 | پاکستان سینیٹ انتخابات چار مارچ کو05 February, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||