متحدہ، امیدواروں کی نامزدگی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
متحدہ قومی موومنٹ یعنی ایم کیو ایم کے تین امیدواروں نے جمعرات کو کراچی میں سینیٹ کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ قمر الزماں چودھری نے بی بی سی کو بتایا کہ حکمران اتحاد میں شامل جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے امیدواروں بابر خان غوری، عبدالحسیب خان اور شرالہ نشاط کے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں۔ بابر غوری شپنگ اور پورٹس کے وفاقی وزیر ہیں اور ان سنیٹرز میں شامل ہیں جو اگلے مہینے ریٹائر ہورہے ہیں۔ عبدالحسیب صنعتکار ہیں اور پارٹی کی ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کمیٹی کے رکن ہیں جبکہ شرالہ نشاط سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نشاط ملک کی بیوہ ہیں۔ پیپلز پارٹی نے بدھ کو سینیٹ کے لیے صوبہ سندھ کی گیارہ نشستوں کے مقابلے سات امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ اب تک ان امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع نہیں کرائے ہیں۔ تاہم متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے تین امیدواروں کو سامنے لانے کے بعد یہ بات بڑی حد تک واضح ہوگئی ہے کہ دونوں حکمران جماعتوں نے ان انتخابات کے لیے مفاہمت کررکھی ہے جس کے تحت دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے امیدواروں کی حمایت کریں گی۔ یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر کوئی دوسری سیاسی جماعت صوبہ سندھ سے اپنے امیدوار سامنے نہیں لاتی تو صوبے سے پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ چار مارچ کو سینٹ کی پچاس خالی نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمعہ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ | اسی بارے میں ایم کیو ایم ترمیمی بل ایوان میں27 January, 2009 | پاکستان پی پی، ایم کیو ایم کا اتفاق رائے26 January, 2009 | پاکستان متحدہ کی طرف سے بھی پیکج12 January, 2009 | پاکستان عامر لیاقت حسین پارٹی سے خارج10 September, 2008 | پاکستان سندھ: دو نئے وزیر، بجٹ آج16 June, 2008 | پاکستان متحدہ کی سندھ میں تیرہ وزارتیں30 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||