سندھ: دو نئے وزیر، بجٹ آج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ کابینہ میں متحدہ کے ایک وزیر سمیت مزید دو وزراء شامل کیے گئے ہیں جس کے بعد متحدہ کے وزراء کی تعداد چودہ ہوگئی ہے۔ گورنر ہاؤس میں پیر کو گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے متحدہ کے رکن اسمبلی سردار احمد اور پیپلز پارٹی کے رکن مظفر حسین شجرع سے حلف لیا۔ گزشتہ حکومت میں بھی سردار احمد ان کے پاس وزارت خزانہ کا قلمدان تھا، بعد میں انہیں ہٹا کر ایم اے جلیل کو مشیر مقرر کیا گیا تھا۔ اس اضافے کے بعد صوبائی اسمبلی میں اکاون نشستیں رکھنے والی ایم کیو ایم کے پاس اب چودہ وزراتیں اور دو مشیر ہیں۔ دوسری جانب صوبائی اسمبلی میں پیر کی شام صوبائی بجٹ پیش کیا جارہا ہے، اس بجٹ کا کل حجم دو سو پچھتر ارب روپے سے زائد بتایا جاتا ہے، جس میں ساٹھ ارب روپوں کا سالانہ ترقیاتی پروگرام بھی شامل ہے۔ صوبائی بجٹ میں وفاقی حکومت کے فیصلے کے تحت صوبائی ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں بھی بیس فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔ بجٹ میں بینظیر بھٹو یوتھ پروگرام بھی متعارف کرانے کا اعلان کیا جائےگا، جس کے تحت بیروزگار نوجوانوں کو فنی تربیت اور معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ جس کے لیے چار ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور سکھر میں انسٹیٹیوٹ آف یورلوجی اینڈ ٹرانس پلانٹ سینٹر قائم کرنے کا بھی اعلان کیا جائےگا۔ٹیوب ویل کے زرعی مقاصد کے لیے استعمال کے لیے کاشتکاروں کو سبسڈی دی جائے گی۔ دوسری جانب سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی جماعتوں نے جام مدد علی کو قائد حزب اختلاف نامزد کردیا ہے جن کا تعلق پیر پگاڑہ کی جماعت مسلم لیگ فنکشنل سے ہے۔ پیپلز پارٹی کی نو منتخب حکومت کے قیام کے بعد اپوزیشن کی جماعتوں میں یہ تاثر عام تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا جائے گا مگر اسمبلی میں ان سے پیش آنے والے واقعات کے بعد وہ غیر اعلانیہ مدت تک بیرون ملک چلے گئے ہیں۔ گزشتہ روز مسلم لیگ ق، مسلم لیگ فنکشنل اور نیشنل پیپلز پارٹی صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کی تعداد انیس ہے، جبکہ حکمران اتحاد ایک سو ستاون اراکین پر مشتمل ہے۔ صوبائی حکومت کو ایک قلیل اور کمزور اپوزیشن کا سامنا ہے، جس میں کوئی قابل ذکر ہیوی ویٹ بھی شامل نہیں ہے۔ | اسی بارے میں سندھ میں اب اکتالیس رکنی کابینہ02 May, 2008 | پاکستان سرحد: کابینہ میں پانچ مزید وزراء23 April, 2008 | پاکستان 14 رکنی پنجاب کابینہ نے حلف اٹھایا22 April, 2008 | پاکستان کوئٹہ: کابینہ کی تشکیل میں مشکل18 April, 2008 | پاکستان سندھ میں کابینہ نے حلف اٹھالیا11 April, 2008 | پاکستان سرحد کابینہ کی حلف برداری02 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||