سرحد: کابینہ میں پانچ مزید وزراء | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سرحد کابینہ میں توسیع کی گئی ہے اور پانچ مزید وزراء کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے جس سے وزراء کی کل تعداد چھبیس ہوگئی ہے۔ بدھ کوگورنر ہاؤس پشاور میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر سرحد اویس احمد غنی نےکابینہ میں نئے شامل ہونے والے وزراء سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والے وزراء میں ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے آزاد رکن حبیب الرحمان تنولی، پاکستان پیپلز پارٹی شیرپاؤ کے پرویز خان خٹک اور عوامی نشینل پارٹی کے اراکین امجد آفریدی، قاضی اسد اور ہدایت اللہ شامل ہیں۔ تقریب میں وزیراعلٰی امیر حیدر خان ہوتی، صوبائی وزراء، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور اعلٰی سول حکام نے شرکت کی۔ حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ن) کے کسی رکن کو تاحال صوبائی کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ شراکت اقتدار کے فارمولے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو کابینہ میں تین وزارتیں دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم بعد میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سربراہ پیر صابر شاہ نے یہ کہہ کر کابینہ میں شامل ہونے سے انکار کیا تھا کہ ان کو دی جانے والی وزارتیں غیر اہم ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا تھا کہ اس کے باجود وہ صوبائی حکومت کی حمایت غیر مشروط طورپر جاری رکھیں گے۔ | اسی بارے میں مولانا صوفی محمد کو رہا کردیا گیا21 April, 2008 | پاکستان سرحد کابینہ کی حلف برداری02 April, 2008 | پاکستان حیدر ہوتی: وزیر اعلٰی سرحد منتخب31 March, 2008 | پاکستان کل کا قائد ایوان، آج کا قائد حزب اختلاف27 March, 2008 | پاکستان خلاف توقع صوبائی حکومتوں کےامکان؟17 March, 2008 | پاکستان سرحد: ڈپٹی سپیکر، بارہ وزراء کا اعلان06 March, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||