سرحد: ڈپٹی سپیکر، بارہ وزراء کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد میں عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے حوالے سے فارمولا طے پانے کے بعد اے این پی نے ڈپٹی سپیکر اور ایک سینیئر وزیر سمیت بارہ وزراء کے ناموں اور محکموں کا اعلان کردیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹیریٹ باچا خان مرکز سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق آئندہ بننے والی مخلوط حکومت میں بشیر احمد بلور سینیئر وزیر لوکل گورنمنٹ جبکہ خوش دل خان ایڈوکیٹ ڈپٹی سپیکر ہوں گے۔ بیان کے مطابق میاں افتخار حسین کو تعلیم، ارباب ایوب جان کو زراعت، واجد علی خان کو جنگلات و جنگلی حیات، سردار حسین بابک کو اطلاعات، سید عاقل شاہ کو کھیل و ثقافت، ارشد عبداللہ کو قانون و پارلیمانی امور، زرشید خان کو زکٰوۃ و عشر، میاں نثار گل کو جیل خانہ جات، نمروز حان کو اوقاف وحج، ایوب شاڑی کو سائنس و ٹیکنالوجی اور ستارہ عمران کو آئندہ کی مخلوط حکومت میں سماجی بہبود اور خواتین کی ترقی کی وزرات دی جائے گی۔ صوبہ میں پانچ سال اقتدار میں رہنے والی مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کے برعکس اس دفعہ صوبائی کابینہ میں خواتین کو بھی وزارتیں دی جا رہی ہیں۔ دوسری طرف پیپلز پارٹی تاحال اپنے وزراء کے ناموں اور محکموں کا اعلان نہیں کرسکی ہے۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر رحیم داد خان نے بی بی سی کو بتایا کہ گورنر کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے بلائے جانے کے بعد اس سلسلہ میں اعلان متوقع ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری صوبہ سرحد اسمبلی کے سپیکر اور وزراء کے ناموں اور ان کے محکموں کا اعلان کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے اندرونی حلقے اس سلسلے میں تاخیر کی وجہ پارٹی کے اندر رونما ہونے والے اختلافات بتا رہے ہیں۔ ان کے مطابق پیپلز پارٹی کے بعض اراکین عوامی نیشنل پارٹی کو اہم وزارتیں دیے جانے پر ناراض ہیں۔ واضح رہے کہ ایک سو چوبیس کے ایوان میں عوامی نیشنل پارٹی کو تقریباً پچاس اراکین کی حمایت حاصل ہونے کے سبب طے پانے والے فارمولے کے تحت وزارت اعلٰی سمیت صوبائی کابینہ میں بارہ وزارتیں دی گئی ہیں، جبکہ اٹھائیس نشستیں حاصل کرنے والی پیپلز پارٹی کے حصہ میں نو وزارتیں آئی ہیں۔ | اسی بارے میں سرحد میں سپیکرز اور وزارتیں05 March, 2008 | پاکستان مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ مؤخر05 March, 2008 | پاکستان سوات کا حل مذاکرات ہیں: ہوتی04 March, 2008 | پاکستان ’طالبان ایک طاقت ہیں، مذاکرت کریں گے‘29 February, 2008 | پاکستان طالبان کا سیاسی جماعتوں کو پیغام24 February, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||