سرحد میں سپیکرز اور وزارتیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صوبہ سرحد میں عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلمینٹرینز کے مابین حکومت سازی کا فارمولہ طے پاگیا ہے جس کے تحت سرحد اسمبلی میں سپیکر پیپلز پارٹی کا جبکہ ڈپٹی سپیکر اے این پی سے ہوگا۔ بدھ کو پشاور میں دونوں سیاسی پارٹیوں کی مذاکراتی کمیٹیوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں دو نوں جماعتوں کے صدر اور دیگر اراکین شریک ہوئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلمینٹرینز کے صوبائی صدر رحیم داد خان نے بی بی سی کو بتایا کہ اجلاس میں دونوں جماعتوں نے حکومت سازی کے حوالے سے اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں اور ان پر تفصیلی بحث کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں وزارتوں کا تعین اور ان کی تقسیم پر بھی تفصیلی بحث ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اجلاس کے فیصلوں کے مطابق سپیکر پیپلز پارٹی کا ہو گا جب کہ ڈپٹی سپیکر کا عہدہ اے این پی کو دیا جائے گا۔ اے این پی ذرائع کے مطابق کابینہ میں 21 وزراء شامل کیے جائیں گے جس میں بارہ کا اے این پی سے جب کہ نو وزراء کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہوگا۔ اس کے علاوہ صوبائی کابینہ میں دو سینئر وزیر بھی شامل ہوں گے جس میں ایک اے این پی سے جب کہ دوسرا پیپلزپارٹی سے ہوگا۔
رحیم داد خان کے مطابق مذاکرات بڑے اچھے اور خوشگوار ماحول میں ہوئے جس میں تمام معاملات طے پاگئے ہیں۔ ان کے بقول صوبہ کے نام کی تبدیلی، امن وامان اور صوبائی خودمختاری کے حوالے سے دونوں پارٹیوں کا موقف ایک اور بڑا واضح ہے لہذا اس سلسلے میں ابہام موجود نہیں۔ واضح رہے کہ حکومت سازی کے فارمولے کے تحت وزرات اعلی کا عہدہ سرحد اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی جماعت عوامی نیشنل پارٹی کو دیا گیا ہے جس کے لیے پارٹی کی طرف سے پہلے ہی مردان سے نو منتخب رکن سرحد اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی کو نامزد کیا چکا ہے۔ |
اسی بارے میں استعفوں، سرحد اسمبلی توڑنے کا فیصلہ27 September, 2007 | پاکستان وکلاء کا احتجاج، عدالتی بائیکاٹ 27 September, 2007 | پاکستان سیاسی تبدیلی یا محفوظ راستہ27 September, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||