طالبان کا سیاسی جماعتوں کو پیغام | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں مقامی عسکریت پسندوں کی تنظیم نے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والی سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس راستے پر چلنے کی کوشش نہ کرے جس پر صدر پرویز مشرف اور انکی حامیوں نے چل کر الیکشن میں شکست کھائی بلکہ عوامی رائے کا احترام کریں اور اس کا حق ادا کیا جانا چاہیے۔ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان مولوی عمر نے اتوار کو کسی نامعلوم مقام سے بی بی سی کو ٹیلی فون پر بتایا کہ تحریک نے انتخابات سے قبل وزیرستان سے لے کر سوات تک غیر مشروط طورپر جنگ بندی کی تاکہ ملک میں انتخابی عمل پرامن ماحول میں مکمل ہوسکے۔ ان کے مطابق سیاسی جماعتوں سے ان کی پہلے کبھی دشمنی تھی اور نہ اب ہے بلکہ اس کا ثبوت یہ ہے کہ ان کی تنظیم نے الیکشن سے پہلے غیر مشروط طورپر جنگ بندی کرکے ملک میں پرامن انتخابات کےلیے راہ ہموار کی تاکہ عوام بغیر کسی خوف وخطر کے انتخابی عمل میں حصہ لے سکیں۔ ترجمان نے کہا کہ ’انتخابات میں صدر مشرف اور ان کی حامیوں کی شکست امریکہ اور ان کی پالسیوں کی شکست ہے جو طالبان کی قربانیوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔‘ مولوی عمر نے بتایا کہ عوام نے صدر مشرف اور امریکی پالیسوں کے خلاف جو رائے دی ہے، سیاسی جماعتوں کو اب چاہیے کہ وہ اس عوامی رائے کا احترام کریں اور ان پالسیوں اور غلطیوں کو نہ دہرائیں جو اس سے پہلے حکمران کرتے رہے ہیں۔ ترجمان کے بقول طالبان اس ملک کے محب وطن شہری اور بغیر تنخواہ کے سپاہی ہے۔ واضح رہے کہ اٹھارہ فروری دو ہزار اٹھ کے عام انتخابات سے قبل صوبہ سرحد کے چوبیس اضلاع میں سے اٹھارہ کو حساس قرار دیا جاچکا تھا۔ یہ خدشات عام تھے کہ انتخابات کے دن سرحد میں بڑے پیمانے پر تشدد کے واقعات رونما ہونگے لیکن غیر متوقع طورپر صوبہ میں الیکشن بڑے پرامن ماحول میں ہوئے اور کسی بھی علاقے میں کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا جب کہ اس کے برخلاف پنجاب اور سندھ میں تشدد کے واقعات زیادہ پیش آئے۔ |
اسی بارے میں سوات: خودکش حملہ نو ہلاک09 December, 2007 | پاکستان عدم تعاون،انتخابات کا بائیکاٹ10 December, 2007 | پاکستان بنوں: مشن ہسپتال کا انچارج اغواء10 December, 2007 | پاکستان طالبان حکمتِ عملی تبدیل،مٹہ فوج کے پاس05 December, 2007 | پاکستان کرم: یرغمالی رہا، کرفیو جاری11 December, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||