BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 19 November, 2007, 01:00 GMT 06:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوات وزیرستان کے راستے پر؟

News image
حکومت نے لوگوں سے دھوکہ کیا
 حکومت نے اس وقت لوگوں سے دھوکہ کیا اور وعدوں پر عمل نہیں کیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اب خود لوگوں نے حکومت کے خلاف بندوق اٹھائی ہے اور ڈنڈے کے زور پر حکومت سے اپنے مطالبات منوارہے ہیں
صحافی غلام فاروق

پاکستان کی وادی سوات میں مقامی طالبان اور سکیورٹی فوسرز کے مابین جاری کشیدگی کو چار ہفتے ہونے کو ہیں لیکن لڑائی میں کمی کی بجائے بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور لگتا ہے کہ یہ سلسلہ جلد تھمنے والا نہیں۔

سوات میں موجودہ کشیدگی کی ابتداء تین ہفتے قبل اس وقت ہوئی جب چوبیس اکتوبر کو حکومت نے صبح سویرے سوات کے مختلف علاقوں میں اچانک سکیورٹی فورسز کے ڈھائی ہزار اہلکار تعینات کیے۔

سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے دوسرے روز کانجو میں سوات پولیس لائن کے قریب ایک زوردار دھماکہ ہوا جسمیں کم سے کم بائیس افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ ہلاک ہونے والوں میں عام شہریوں کے علاوہ اٹھارہ سکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے۔

اس دھماکے کے بعد علاقے میں سکیورٹی فورسز اور مذہبی رہنما مولانا فضل اللہ کے حامی عسکریت پسندوں کے مابین شدید جھڑپیں شروع ہوئی جو چار ہفتوں سے جاری ہیں۔

تاہم ان جھڑپوں میں شدت ایک ہفتہ قبل اس وقت آئی جب فوج نے سوات میں تعینات تمام سکیورٹی فورسز کی کمانڈ اپنے ہاتھ میں لے لی اور طالبان جنگجوؤں کے خلاف غیر اعلانیہ طورپر آپریشن کا اغاز کیا۔

جھڑپوں میں شدت کب آئی
 جھڑپوں میں شدت ایک ہفتہ قبل اس وقت آئی جب فوج نے سوات میں تعینات تمام سکیورٹی فورسز کی کمانڈ اپنے ہاتھ میں لے لی اور طالبان جنگجوؤں کے خلاف غیر اعلانیہ طورپر آپریشن کا اغاز کیا

ان حالات میں اہم سوال یہ ہے کہ سوات میں حالیہ کشیدگی کی بنیادی وجوہات کیا ہیں، کیا سوات دوسرا وزیرستان بننے جا رہا؟

سوات کے مسئلے پر گہری نظر رکھنے والے سنیئر مقامی صحافی غلام فاروق کا کہنا کہ جب تک حکومت عملی طور پر سوات میں شریعت کا نفاذ نہیں کرتی یہ لڑائی بہت جلد تھمنے والی نہیں اور نہ ہی حکومت عسکریت پسندوں کو کچھ دیے بغیر کنٹرول کرسکتی ہے۔

ان کے مطابق ’پہلے بھی جب نوے کےعشرے میں مولانا صوفی محمد نے شریعت کے نفاذ کےلیے اواز اٹھائی تو مالاکنڈ ڈویژن کے عوام نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ لیکن بدقسمتی سے حکومت نے اس وقت لوگوں سے دھوکہ کیا اور وعدوں پر عمل نہیں کیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اب خود لوگوں نے حکومت کے خلاف بندوق اٹھائی ہے اور ڈنڈے کے زور پر حکومت سے اپنے مطالبات منوارہے ہیں‘۔

سوات کی موجودہ صورتحال کو خرابی تک پہنچانے کی ویسے تو کئی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن ان میں ایک وجہ حکومت کے مطابق علاقے میں قائم غیر قانونی غیر ایف ایم ریڈیو چینلز بھی ہیں جن کی تعداد مالاکنڈ ڈویژن میں پچاس سے زائد بتائی جاتی ہے۔

ایف ایم ریڈیو چینلز کا کردار
 صورتحال کو خرابی تک پہنچانے کی ویسے تو کئی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن ان میں ایک وجہ حکومت کے مطابق علاقے میں قائم غیر قانونی غیر بھی ہیں جن کی تعداد مالاکنڈ ڈویژن میں پچاس سے زائد بتائی جاتی ہے

ان چینلز میں طاقت ور ٹرانسمیٹر پر قائم مولانا فضل اللہ کا ایف ایم ریڈیو سب سے زیادہ مقبول بتایا جاتا ہے جبکہ اس کے نشریات بھی دور دراز کے علاقوں تک سنی جاتی ہے۔ حکومت کا موقف ہے کہ دینی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے کی حکومت میں قائم ہونے والے ان چینلز کی بھرمار سے علاقے میں شدت پسندی میں اضافہ ہوا ہے۔

شعبہ صحافت پشاور یونیورسٹی کے لیکچرار سید عرفان اشرف کا کہنا ہے کہ سوات میں حکومت اور مذہبی رہنما مولانا فضل اللہ کے مابین جب ’سرد جنگ‘ شروع ہوئی تو عام لوگ اس کی اطلاعات ایف ایم ریڈیو پر سننے لگے اور اس طرح لوگوں کو پتہ ہی نہیں چلا اور وہ غیر ارادی طورپر اس چینل کے اثر میں آگئے ہیں۔

دوسری طرف سوات کی تین تحصیلوں مٹہ، خوازہ خیلہ اور مدئن پر اس وقت مقامی طالبان کومکمل کنٹرول حاصل ہے۔ ان علاقوں میں قائم تمام پولیس تھانوں اور سرکاری عمارتوں پر عسکریت پسندوں کا قبضہ ہے جبکہ مقامی طالبان نے یہاں پر شریعت کے عملی نفاذ کےلیے اقدامات کا آغاز بھی کردیا ہے جس سے ان علاقوں میں عسکریت پسندوں کی حمایت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مٹہ میں ایک مقامی طالب خاکسار کا کہنا ہے کہ جب سے یہاں طالبان نے علاقے کا انتظام سنبھالا ہے اس کے بعد علاقے کے تمام معاملات مقامی کمانڈر خان خطاب طے کرتے ہیں۔ ان کے مطابق لوگ اپنے مسائل کمانڈر کے پاس لاتے ہیں اور وہ انہیں موقع پر حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

پہلی بار گن شپ ہیلی کاپٹر
 سوات میں فوج کے کمانڈ سنبھالنے کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی سیٹلڈ یا بندوبستی علاقے میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے

سوات میں فوج کے کمانڈ سنبھالنے کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی سیٹلڈ یا بندوبستی علاقے میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے کئی شہری علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں ۔گن شپ ہیلی کاپٹروں اور بھاری توپ خانے کے استعمال سے ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

تاہم سوات میں اب تک ہونے والی جھڑپوں میں ہلاکتوں کے حوالے سے متضاد دعوی سامنے آئے ہیں۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں ایک سو بیس کے قریب مقامی عسکریت پسند مارے جاچکے ہیں۔ تاہم مقامی طالبان کے ترجمان سراج الدین نے حالیہ جھڑپوں میں نو جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت جن جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ کر رہی ہے وہ ان کے مطابق دراصل عام شہری ہیں جو حکومتی کارروائیوں کے دوران مارے گئے ہیں۔

سوات میں جاری لڑائی کو بات چیت کے ذریعے سے حل کرانے کےلیے تاحال سنجیدہ کوششیں دیکھنے میں نہیں آئی ہیں۔ مالاکنڈ ڈویژن کی سطح پرکئی بار

قبائلی علاقوں کے بعدبندوبستی علاقے
 دو ضلعوں میں حکومت کی عملداری کو چیلنج کرنے کے بعد اب یہ خدشہ پیدا ہو رہا ہے کہ کیا قبائلی علاقوں کے بعد یہ اگ اب بندوبستی علاقوں تک تو نہیں پھیل جائے گی
جرگوں کا اہتمام کیا گیا تاہم ابھی تک ان جرگوں کا کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا ہے۔

سوات کے بعد اب یہ کشیدگی ملحق ضلع شانگلہ منتقل ہوچکی ہے جہاں مقامی طالبان نے صدر مقام الپوری پر قبضہ کرلیا ہے۔ بیک وقت دو ضلعوں میں حکومت کی عملداری کو چیلنج کرنے کے بعد اب یہ خدشہ پیدا ہو رہا ہے کہ کیا قبائلی علاقوں کے بعد یہ اگ اب بندوبستی علاقوں تک تو نہیں پھیل جائے گی۔

سوات میں عسکریت پسند(فائل فوٹو)سوات کے جنگجو
جنگجوگروپ ’نیٹ ورک‘ کی صورت سرگرم
میاں گل اورنگزیب سوات قابو سے باہر
اب اسے میں بھی ٹھیک نہیں کر سکتا: ولی عہد
سوات سے نقل مکانی
گھر بار چھوڑنے والوں کو مشکلات کا سامنا
اہلکار یرغمال
سوات میں فوجی آپریشن پر سوال
سواتعسکری جغرافیہ
ضلع سوات میں شدت پسند کہاں کہاں؟
سوات کے گھروں میں فائرنگ کے نشاناتسوات میں کنٹرول
طالبان کا کنٹرول، کارروائی میں دیر کیوں؟
سواتمذاکرات کیوں نہیں؟
سوات میں کارروائی پر ملا جلا سیاسی ردعمل
اسی بارے میں
سوات: میجر سمیت سات اغواء
10 November, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد