سوات: سکیورٹی قافلے پر بم حملے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم کا حملہ کیا گیا ہے جس میں تیرہ اہلکاروں سمیت پندرہ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ صدر مقام مینگورہ سے پندرہ کلومیٹر مغرب کی جانب واقع تحصیل کبل میں ہزارے کے مقام پر جمعہ کی دوپہر ایک بجے اس وقت پیش آیا جب سکیورٹی فورسز کے تین گاڑیوں کے ایک قافلے کو مبینہ طور پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔اس حملے میں تیرہ اہلکاروں اور دو شہریوں سمیت پندرہ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے تاہم سرکاری سطح پر اس واقع کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ زخمی ہونیوالے افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کی اہلکاروں نے دو گھنٹے تک آس پاس کے تمام راستے بند کردیے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تازہ واقعہ سکیورٹی فورسز اور مقامی طالبان کے درمیان تین دن کی غیر سرکاری فائر بندی کے بعد پیش آیا ہے۔ ضلع سوات میں مقامی طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان دو ہفتے قبل لڑائی شروع ہوئی تھی جس میں دونوں طرف سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے اور اس دوران طالبان کے زیر کنٹرول علاقوں سے سینکڑوں لوگوں نے نقل مکانی کی جو بدستور جاری ہے۔ | اسی بارے میں سوات: ساٹھ ایف سی اہلکار رہا09 November, 2007 | پاکستان ساٹھ اہلکاروں نے ہتھیار ڈال دیئے08 November, 2007 | پاکستان سوات میں عارضی فائربندی جاری29 October, 2007 | پاکستان سوات: عینی شاہد ین نے کیا دیکھا25 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||