بنوں: مشن ہسپتال کا انچارج اغواء | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع بنوں میں نامعلوم نقاب پوشوں نے مسیحی مشن ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ریجلنڈ ظہیرالدین کو ان کے ڈرائیور سمیت اس وقت اغواء کر لیا ہے جب وہ ڈیرہ اسماعیل خان آ رہے تھے۔ بنوں پولیس کے سربراہ دار علی خٹک کا کہنا ہے کہ مغویان کی تلاش کی جا رہی ہے لیکن تاحال کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ ادھر ضلع ٹانک میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے جنوبی وزیرستان کے محسود قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک قبائلی سردار پر حملہ کیا ہے۔ حملے میں قبائلی سردار محفوظ رہے لیکن ان کا ایک بھتیجا ہلاک ہوگیا ہے۔ ٹانک پولیس کے سربراہ ممتاز زرین نے بی بی سی کو بتایا کہ شہر سے کوئی پانچ کلومیٹر جنوب کی جانب بولیٹن آباد میں محسود قبیلے کے ایک سردار ملک عبدالکلام پر دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے بھتیجے احمد یار کے ساتھ گھر کے سامنے چہل قدمی کر رہے تھے۔ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملک عبدالکلام حکومت کے حامی سردار ہیں۔ | اسی بارے میں بنوں پر گیارہ راکٹ فائر ہوئے: پولیس22 November, 2007 | پاکستان تین غیرملکیوں سمیت پانچ گرفتار30 October, 2007 | پاکستان طالبان کا حملہ، 5 ہلاک، 21 اغواء02 October, 2007 | پاکستان بنوں خودکش حملے میں پندرہ ہلاک01 October, 2007 | پاکستان بنوں،ہنگو میں سرکاری اہلکار اغوا12 September, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||