BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 12 September, 2007, 07:15 GMT 12:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنوں،ہنگو میں سرکاری اہلکار اغوا

فائل فوٹو
ایف سی کے اہلکار چوکی میں موجود اسلحے سمیت لاپتہ ہوئے ہیں
پاکستان میں صوبہ سرحد میں پولیس نے تصدیق کی ہے کہ بنوں سے لاپتہ ہونے ایف سی کے تیرہ اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا ہے اور مقامی طالبان ان اہلکاروں کے اغوا کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ہمارے نامہ نگار دلاور خان کی اطلاع کے مطابق طالبان کے ترجمان احمداللہ احمدی نے بی بی سی کو بتایا کہ ان اہلکاروں کو بنوں کے قریب باران پُل سے ایک حملے کے بعد اغواء کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ شمالی وزیرستان کے تین مختلف علاقوں غلام خان، گڑیوم اور سیدگئی کی چیک پوسٹوں سے سکاؤٹس فورس کے سات اہلکاروں کو بھی اغواء کیا گیا ہے۔

طالبان کے ترجمان نے دھمکی دی کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات مانتے ہوئے چیک پوسٹوں کو ختم نہ کیا تو رمضان کے مبارک مہینے میں بھی سرکاری املاک پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے مہینوں کی نسبت رمضان کے مہینے میں حملہ اوروں کو زیادہ ثواب ملے گا۔

اس سے پہلے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ ضلع بنوں میں ایف سی کی ایک چوکی پر حملے میں دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں جب کہ بارہ اہلکار حملے کے بعد سے لاپتہ ہیں اور خدشہ ہے کہ انہیں اغوا کر لیا گیا ہے۔ ہنگو سے بھی صوبائی حکومت کے تحت چلنے والے ایک ادارے کے تین اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ہے۔

بنوں پولیس کے مطابق شہر سے کوئی چار کلومیٹر مغرب کی جانب بنوں میرانشاہ روڈ پر باران پُل کے مقام پر ایف سی کی ایک عارضی چوکی پر نامعلوم افراد نے راکٹ داغے اور خود کار ہیتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ایف سی کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملے کے وقت ایف سی چوکی پر بارہ ایف سی اہلکار بھی موجود تھے جو حملے کے بعد اسلحے سیمت لاپتہ ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ اکتیس جولائی کو بنوں سے ایف سی کے چار اہلکاروں کو اغواء کیے تھے۔ بعد میں ایک کو ہلاک کردیاگیا تھا۔ ایک مہینے کے بعد شمالی وزیرستان کے مقامی طالبان نے ان اہلکاروں کی اغواء کی ذمہ داری بھی قبول کی۔ جو ابھی تک ان کے قبضہ میں ہیں۔

روزانہ تین سر قلم کرنے کی دھمکی
 بیت اللہ گروپ کے مقامی طالبان نے دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت نے وزیرستان میں جاری عام لوگوں کے خلاف کاروائی بند نہیں کی تو روزانہ تین تین اہلکاروں کے سر قلم کردئے جائیں گے

ادھر جنوبی وزیرستان میں تیس اگست کو اغواء کیے جانے والے کے قریب سکیورٹی فورسز کے تین سو اہلکاروں کو تیرھویں روز بھی بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔ بیت اللہ گروپ کے مقامی طالبان نے دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت نے وزیرستان میں جاری عام لوگوں کے خلاف کاروائی بند نہیں کی تو روزانہ تین تین اہلکاروں کے سر قلم کردئے جائیں گے۔

پشاور سے ہمارے نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی کے مطابق صوبہ سرحد کے ضلع ہنگو میں نامعلوم مسلح افراد نے صوبائی حکومت کے تحت چلنے والے ادارے سرحد رورل سپرٹ پروگرام (ایس ار ایس پی) کے تین اہلکاروں کو گاڑی سمیت اغواء کرلیا ہے۔

ہنگو پولیس کے مطابق ایس ار ایس پی کے تین اہلکار گزشتہ روز دوابہ سے ایک گاڑی میں ہنگو شہر جا رہے تھے کہ ہنگو ٹل کی مرکزی شاہراہ پر عظیم بانڈے کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد تینوں اہلکاروں کو بندوق کی زد پر اغواء کر کے اپنے ساتھ کسی نامعلوم مقام کے طرف لے گئے۔

ہنگو میں ایس ار ایس پی کے دفتر کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ اغواء ہونے والوں میں انجنئیر اسدخان، سوشل آرگنائز رئیس خان اور ڈرائیور وحید الدین شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاپتہ اہلکار علاقے میں ترقیاتی کام کے سلسلے میں سروے کرکے واپس ارہے تھے۔

ہنگو کے ایک اعلی پولیس اہلکار کے مطابق اس واقعہ کے بعد تمام اہم مقامات پر ناکہ بندیاں کردی گئیں ہیں جبکہ لاپتہ اہلکاروں کی تلاش کےلیے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ مغویان کو غیر سرکاری تنظیموں کے اہلکار سمجھ کر اغوا کرلیا گیا ہے کیونکہ اس علاقے میں پہلے بھی اس قسم کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔

یادرہے کہ گزشتہ سال بھی ہنگو میں دلن کے علاقے میں بارانی ایریا ترقیاتی پروجیکٹ کے چار اہلکاروں کو اغواء کیا گیا تھا۔ اس علاقے میں گزشتہ کچھ عرصہ سے سرکاری اہلکاروں کے اغواء کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مولانا فقیر’مشرف کی پالیسی‘
طالبان خود کش حملے کرنے پر مجبور: مولانا فقیر
طالبان(فائل فوٹو)وزیرستان میں امن
طالبان کا امن معاہدہ جاری رکھنے کا فیصلہ
جرگہ(فائل فوٹو)’دہشتگردی‘ کامقابلہ
پاکستانی قبائلی عمائدین امن کانفرنس کرینگے
باجوڑ (فائل فوٹو)جاسوسوں کے بعد
باجوڑ دو اہلکاروں کو گلے کاٹ کر ہلاک کیا گیا
جوہری توانائیپاکستان سے خدشات
پاکستان سے ایٹمی پھیلاؤ کا خطرہ: امریکی ماہرین
صوبہ سرحد اسمبلیصوبائی خودمختاری
صوبہ کی سرحد سترہ آئینی ترمیمی تجاویز
پشاور دھماکہ (فائل فوٹو)تشدد کے دو سال
سرحد: دھماکوں، خودکش حملوں میں 385 ہلاک
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد