طالبان کا حملہ، 5 ہلاک، 21 اغواء | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع بنوں کے علاقے ایف آر بکا خیل میں مقامی طالبان نے روچہ چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے وہاں موجود پینتس اہلکاروں کو اغواء کر لیا ہے۔ مقامی طالبان کے ترجمان احمد اللہ احمدی نے بی بی سی کو بتایا کہ گزشتہ رات بنوں سے اغواء کیے گئے سکیورٹی اہلکاروں میں سے پانچ اہلکار مزاحمت کے دوران ہلاک کر دئیے گئےاور کچھ اہلکار دوران جھڑپ بھاگ نکلنے میں بھی کامیاب ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق باقی اکیس سکیورٹی اہلکاروں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔ مقامی طالبان کے ترجمان احمد اللہ احمدی نے دھمکی دی کہ اگر حکومت نے شمالی وزیرستان میں فوجی چوکیوں کو ختم نہیں کیا تو سکیورٹی فوسز پر حملوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جنوبی وزیرستان میں بھی بیت اللہ محسود گروپ کے مقامی طالبان نے تین سو کے قریب سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ جن کو بتیس دن گزرنے کے باوجود تاحال بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔ ایف آر بکاخیل بنوں میں رابطہ انچارج سیف اللہ نے بی بی سی کو بتایا کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب بنوں شہر سے کوئی دس کلومیٹر مغرب کی جانب میرانشاہ بنوں روڈ ایف آر بکاخیل میں مقامی طالبان نے روچہ چیک پوسٹ پر قبضہ کر لیا اور وہاں موجود اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔ حکام کے مطابق اس واقعہ کے بعد روچہ چیک پوسٹ کے قریب ایف سی کے قلعہ سے حملہ آوروں کے خلاف جوابی کارروائی کی گئی جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔البتہ میرانشاہ سے مقامی لوگوں نے بی بی سی کو بتایا کہ گزشتہ رات کے واقعہ میں پانچ مقامی طالبان ہلاک ہوگئے، جن میں سے تین کا تعلق میر علی اور دو کا تعلق میرانشاہ سے بتایا جاتا ہے۔ بکا خیل میں ایک اور سرکاری اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ اغواء کیے جانے والے اہلکاروں میں سے سات بنوں واپس پہنچ گئے ہیں اور دو کی لاشیں روچہ چیک پوسٹ کے قریب سے ملی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بائیس اہلکار تاحال مقامی طالبان کے قبضہ میں ہیں۔ اس کے علاوہ شمالی وزیرستان میں بھی مقامی طالبان نے سکیورٹی فورسز کے دو چوکیوں امین چیک پوسٹ اور دتہ خیل میں غرلمہ پر راکٹوں اور خودکار ہیھتیاروں سے حملہ کیا۔ جس کے نتیجہ میں سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔ | اسی بارے میں بنوں خودکش حملے میں پندرہ ہلاک01 October, 2007 | پاکستان وزیرستان: سکیورٹی فورسز پرحملے30 September, 2007 | پاکستان سکیورٹی اہلکاروں، سی ڈی سنٹرپرحملے28 September, 2007 | پاکستان وزیرستان: فوجی قافلوں پر حملے23 September, 2007 | پاکستان فوجی قافلے پر حملہ، ایک ہلاک22 September, 2007 | پاکستان بنوں: ایف سی کے گیارہ اہلکار رہا14 September, 2007 | پاکستان کئی سکیورٹی اہلکار ہلاک13 September, 2007 | پاکستان دس حملہ آور ہلاک، فوجی زخمی09 September, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||