سکیورٹی اہلکاروں، سی ڈی سنٹرپرحملے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع ٹانک میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک اور انیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنوں منتقل کردیاگیا۔ ٹانک پولیس کے سربراہ ممتاز زرین نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعہ کی صبح آٹھ بجے کے قریب ایک فوجی قافلہ منزئی سے ٹانک جارہا تھا کہ ٹانک کے قریب گولڈن آباد میں ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے سکیورٹی فورسز کے اہلکار زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے گولڈن آباد کے علاقے میں سرچ آپریش شروع کر دیا ہے اور مرکزی شاہراہ کے قریب کئی گھروں کی تلاشی لی گئی لیکن ابتدائی طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ پولیس کے سربراہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ٹانک اور وانا کی مرکزی شاہراہ کو بھی ہرقسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیاگیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق گولڈن آباد کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ جب سرچ آپریشن کے دوران دھماکوں کے بارے میں پولیس کے سربراہ سے معلوم کیا تو انہوں نے کہا کہ دھماکے سکیورٹی فورسز کے اہلکار خود کر رہے ہیں۔ یادرہے کہ ٹانک پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان سے ملحقہ ضلع ہے جہاں مقامی طالبان نے گزشتہ چند ماہ میں کئی مرتبہ فوج سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں پر حملے کیے ہیں۔ٹانک کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور لکی مروت میں بھی حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ڈیز کے ایک سنٹر میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی ہوا اور ایک دکان مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور کئی دوسرے دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک پولیس افسر صلاح الدین نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعرات اور جمعہ کے درمیانی رات ڈیرہ سرکلر روڈ ٹانک اڈہ میں واقعہ گل زمان میوزک سنٹر میں زوردار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں ایک راہ گیرشدید زخمی ہوگیا جسے ڈیرہ ہیڈکواٹر ٹیچنگ ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کے بعد دکان میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے ایک دکان میں زیادہ نقصان ہوا لیکن دوسرے دکانوں تک آگ پھیلنے سے پہلے پولیس اور سماجی کارکنوں کی مدد سے اس پر قابو پا لیا گیا۔ پولیس آفیسر نے کسی کو بھی ان بم دھماکوں کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا البتہ انہوں نے کہا کہ یہ صوبہ سرحد کے دیگر علاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں کی ایک کڑی ہے۔ ٹانک اڈہ میں ایک دکاندار اکبر نے بی بی سی کو بتایا کہ میوزک سنٹر کے دکانداروں کو چند روز پہلے بعض نامعلوم افراد کی جانب سے تین دن کے اندر کاروبار ختم کرنے کے دھمکی آمیز خطوط ملے تھے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں کسی سی ڈی سنٹر پر بم سے حملہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے لیکن اس سے پہلے ٹانک اور بنوں میں موسیقی اور فلمیں فروخت کرنے والی دوکانوں کو کئی بار بم حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ | اسی بارے میں ہنگو: فوجی چوکی پر حملہ، چار ہلاک20 August, 2007 | پاکستان ’ہنگو،ٹانک میں حملےطالبان نے کیے‘21 August, 2007 | پاکستان خودکش حملے،چار اہلکار ہلاک01 September, 2007 | پاکستان فوجیوں کی تلاش بے سود03 September, 2007 | پاکستان وزیرستان: فوجی قافلوں پر حملے23 September, 2007 | پاکستان سوات: سی ڈی دکانوں پر دھماکہ07 September, 2007 | پاکستان سی ڈیز کی دکانوں پر بم حملہ30 August, 2007 | پاکستان ہنگو: نیٹ کیفے مالکان کا مظاہرہ08 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||