ہنگو: فوجی چوکی پر حملہ، چار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی حکام کے مطابق صوبہ سرحد کے شہر ہنگو میں ایک فوجی چوکی پر خود کش حملے میں چار اہلکار ہلاک اور آّٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ خود کش حملہ تحصیل ٹل میں اس وقت ہوا جب حملہ آور نے اپنی کار چوکی سے ٹکرا دی۔ پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل وحید ارشد نے حملے میں فرنٹیر کور کے تین اہلکاروں کی ہلاکت اور نو کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوار شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ سے ٹل شہر کی طرف آرہا تھا جبکہ اسکی گاڑی دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی تھی۔ نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی کے مطابق ناظم ٹل امان اللہ نے بی بی سی کو بتایا کہ ڈبل کیبن سرف گاڑی میں سوار خودکش حملہ آوار نے اپنی گاڑی سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس سے وہاں پر زور دار دھماکہ ہوا۔ ان کے مطابق حملے میں فرنٹیر کور کے چار اہلکار ہلاک جبکہ نو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں عام شہری بھی شامل ہیں۔ پولیس افسر میر زالی کے بقول دھماکہ بہت زوردار تھا جس میں تین فوجی جوان ہلاک ہوگئے اور حملہ آور کے پرخچے اڑ گئے۔ اس کے علاوہ پیر کے روز صوبہ سرحد میں دو مزید واقعات میں شدت پسندوں نے ایک پولیس افسر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جبکہ ایک فوجی قافلے پر حملہ میں ایک جوان زخمی ہوگیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سینیئر پولیس افسر اسلم خٹک نے بتایا کہ خفیہ پولیس کے ایک افسر پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس وقت گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جب وہ بس کے انتظار میں کھڑے تھے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے اسلم خٹک کا کہنا تھا کہ یہ ایک ٹاگٹ کلِنگ کا واقعہ دکھائی دیتا ہے کیونکہ ’ بس سٹیڈ پر بہت سے لوگ کھڑے تھے لیکن حملہ آوروں نے صرف خفیہ پولیس کے افسر کو نشانہ بنایا۔‘ حکام کے مطابق ٹانک میں ایک اور واقعہ میں ایک فوجی قافلے میں شامل جوان اس وقت زخمی ہو گیا جب سڑ ک کنارے نصب ایک بم قافلے کے وہاں سے گزرتے ہوئے پھاڑا گیا۔سکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ بم ریموٹ کنٹرول کے ذریعے پھاڑا گیا۔ | اسی بارے میں بنوں، وزیرستان میں خود کش حملے18 August, 2007 | پاکستان ٹانک: فوجی قافلے پر خودکش حملہ17 August, 2007 | پاکستان جنوبی وزیرستان: چار حملہ آور ہلاک13 August, 2007 | پاکستان رینجرز چوکی پر حملہ، دو ہلاک15 August, 2007 | پاکستان فوجی قافلہ، بارودی سرنگ سے حملہ11 August, 2007 | پاکستان چوکی پر حملہ، بارہ شدت پسند ہلاک09 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||