رینجرز چوکی پر حملہ، دو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے علاقہ سوئی میں اوچ کے قریب رینجرز کی چوکی پر نا معلوم افراد نے حملہ کیا ہے جس میں دو اہلکارہلا ک ہو گئے ہیں۔ سوئی کے پولیس افسر نجم الدین ترین نے بتایا ہے کہ صبح کے وقت نامعلوم افراد نے چوکی پر حملہ کیا ہے جس میں انجینیئرنگ بٹالین کے ایک اہلکار سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملزمان حملے کے بعد فرار ہو گئے ہیں۔ یاد رہے تین روز پہلے اسی علاقے میں مصری گوٹھ اور نوراگوٹھ کے قریب نیم فوجی دستوں کی چوکی اور ایک قافلے پر حملے کی اطلاعات موصول ہو ئی تھیں۔ بلوچستان میں یوم آزادی کے دن کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر شہروں میں شدید خوف پایا جاتا تھا۔ کل یوم آزادی کے دن وحدت کالونی میں مشتاق جمالی نامی شخص کے مکان کی چھت پر نا معلوم افراد نے دستی بم پھینکا ہے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ کوہلو میں فرنٹیئر کور کی چوکی پر تین راکٹ داغے گئے ہیں لیکن کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے بیبرگ بلوچ نامی شخص نے ٹیلیفون پر کوئٹہ اور خضدار کے علاوہ ڈیرہ غازی خان میں فورٹ منرو حب اور کراچی کے درمیان بجلی کے کھمبوں پر دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ بیبرگ بلوچ نے دعویٰ کیا ہے کہ کوہلو کے مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز پر حملے کیے گئے ہیں جس میں بارہ سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ سرکاری سطح پر سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ کوئٹہ میں پولیس نے یوم آزادی سے ایک روز قبل رات گیارہ بجے کے قریب تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند کر دیے تھے اور یوم آزادی کے دن کم ہی دکانیں کھولی گئیں۔ کل شام کے وقت اچانک پھر تمام دکانیں بند کر دای گئیں اور آج تمام سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔ | اسی بارے میں تربت فائرنگ: ایک کرنل زخمی09 August, 2007 | پاکستان ’بلوچستان: جھڑپوں کی اطلاعات‘09 August, 2007 | پاکستان بلوچستان: یومِ آزادی اور احتجاج 14 August, 2007 | پاکستان خضدار، مستونگ دھماکے: چار زخمی15 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||