’بلوچستان: جھڑپوں کی اطلاعات‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے علاقے سوئی میں سکیورٹی فورسز اور مسلح قبائلیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس میں ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے گئے ہیں تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ نواب اکبر بگٹی کے پوتے براہمدغ بگٹی نے نامعلوم مقام سے ٹیلیفون پر بی بی سی کو بتایا ہے کہ جمعرات کی صبح سوئی سے کوئی بیس کلومیٹر دور مشرق میں نیلگ اور زعمردان کے مقامات پر سکیورٹی فورسز اور مسلح قبائلیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں فورسز کا جانی نقصان ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ہیلی کاپٹر کو بھی نقصان پہنچا ہے جس کو سوئی میں بحفاظت اتار لیا گیا ہے تاہم فضائی حملوں سے ان علاقوں کی رہائشی ایک خاتون اور تین بچوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سوئی سے مقامی افراد نے بتایا کہ جمعرات کو ہیلی کاپٹروں کی غیر معمولی پروازیں دیکھی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچ ہیلی کاپٹروں میں سے دو سوئی میں کھڑے رہے جبکہ تین ہیلی کاپٹر فضا میں پرواز کرتے رہے۔ تاہم سرکاری سطح پر ان دعوؤں کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ فوج کے تعلقات عامہ کے محکمہ کے سربراہ میجر جنرل وحید ارشد سے رابطہ اس کے علاوہ کوئٹہ میں سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے ایک پولیس اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے جبکہ رات کے وقت ایک دھماکے کی آواز بھی سنی گئی ہے تاہم دھماکے کے مقام کا تعین نہیں ہو سکا۔ | اسی بارے میں سوئی کارروائی، متضاد دعوے31 March, 2007 | پاکستان سوئی: دھماکے میں ایک ہلاک07 March, 2007 | پاکستان سوئی میں دھماکے، چار زخمی03 February, 2007 | پاکستان سوئی آپریشن، متعدد ہلاک14 June, 2006 | پاکستان سوئی: 2 فوجیوں سمیت 6 ہلاک05 February, 2006 | پاکستان سوئی اور پنجگور میں دھماکے06 June, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||