سوئی میں دھماکے، چار زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر سوئی میں بارودی سرنگوں کے دو دھماکے ہوئے ہیں جس میں تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اطلاعات کے مطابق سوئی میں سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرائی جس سے کم از کم تین اہلکار زخمی ہوئے جبکہ بارودی سرنگ کے ایک اور دھماکے میں ایک شہری زخمی ہوا۔ ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی نے بتایا ہے کہ ان کے پاس دو دھماکوں اور اس کے نتیجے میں ایک شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ باقی تفصیلات ان کے پاس نہیں ہیں۔ دریں اثنا وزیرہ عالم خان نامی ایک نامعلوم شخص نے بی بی سی کو ٹیلیفون پر بتایا کہ یہ دھماکے کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے کروائے ہیں اور وہ ان کی ذمہداری قبول کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ادھر مکران ڈویژن کے شہر تربت میں نامعلوم افراد نے دو راکٹ داغے ہیں لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ دونوں راکٹ فرنٹیئر کور کے کیمپ کے پاس گرے ہیں اور اس بارے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ | اسی بارے میں سوئی: پائپ لائن پر دھماکہ29 January, 2007 | پاکستان سوئی: گیس پائپ لائن پر دھماکہ23 October, 2006 | پاکستان کوئٹہ دھماکہ: بروری کی گیس بند23 September, 2006 | پاکستان کوئٹہ کے قریب پائپ لائن دھماکہ06 October, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||