کوئٹہ دھماکہ: بروری کی گیس بند | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں نا معلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ہے جس سے بروری کے علاقے کو گیس کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے۔ دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے اور دھماکے کے بعد پائپ لائن سے آگ کے شعلے اٹھنا شروع ہوئے جو مسلسل پھیلتے گئے۔ مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ گیس کی ترسیل روکنے کی بعد ہی آگ پر قابو پایا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ نا معلوم افراد نے بولان میڈیکل کمپلیکس کے قریب سے گزرنے والی پائپ لائن کو دھماکے سے اڑایا ہے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل مینیجر محمد نواز نے بتایا ہے آٹھ انچ قطر کی پائپ لائن میں دھماکہ ہوا ہے جبکہ قریب گزرنے والی ایک اور چار انچ قطر کی پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس دھماکے سے بروری کے علاقے کو گیس کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صبح کے وقت سیکیورٹی کی اجازت کے بعد ہی پائپ لائنوں کی مرمت کا کام شروع کیا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ جمعہ کو اپنا نام دودا بلوچ ایک نا معلوم شخص نے ٹیلیفون پر بتایا کہ وہ بلوچ کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ کا ترجمان ہے۔
اس کا کہنا تھا کہ مکران ڈویژن میں مند کے علاقے افشار میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں سیکیورٹی فورسز کا نقصان ہوا ہے۔ دودا بلوچ نے یہ نہیں بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کا کتنا نقصان ہوا ہے تاہم یہ کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دو جانب سے ان پر حملہ کیا لیکن ان کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ کوہلو سے آمدہ اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جمعہ کو بعض مقامات پر حملے کیے ہیں لیکن نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ مری قبیلے کے لوگوں نے بتایا ہے کہ اس علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں کئی خاندان نقل مکانی کے دوران غائب ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر کا اب تک کچھ پتہ نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں۔ سرکاری سطح پر ان جھڑپوں اور حملوں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ صوبائی حکومت کے ترجمان رازق بگٹی نے کہا ہے کہ ان کی علم میں کوئی ایسی بات نہیں لائی گئی کہ کہیں کوئی کارروائی کی گئی ہے۔ |
اسی بارے میں بلوچ استاد حراست میں ہلاک22 April, 2006 | پاکستان بلوچستان کی روشن تصویر02 March, 2005 | پاکستان بلوچستان کا معاشی منظرنامہ01 March, 2005 | پاکستان سوئی گیس، دولت یا محرومی27 February, 2005 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||