BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 22 April, 2006, 00:19 GMT 05:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچ استاد حراست میں ہلاک

بلوچستان میں فوجی آپریشن کے خلاف مظاہرے ہوتے رہے ہیں
صوبہ بلوچستان کے شہر مستونگ سے گرفتار ایک استاد کوئٹہ پولیس کی حراست میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائدین نے غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

بی این پی مینگل گروپ کے لیڈرز حبیب جالب ایڈووکیٹ اور جہانزیب جمالدینی نے رات کوئی گیارہ بجے طلب کی گئی ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلام سرور ایک استاد تھے جنہیں آج سفید لباس میں ملبوس اہلکاروں نے مستونگ سے حراست میں لیا اور کوئٹہ پہنچا یا اور تھوڑی دیر بعد غلام سرور کے رشتہ داروں کو فون پر بتایا کہ ان کی لاش سول ہسپتال کوئٹہ سے لے جائیں۔

جہانزیب جمالدینی نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں خدشہ ہے کہ غلام سرور کو پولیس نے ماورائے عدالت تشدد کرکے ہلاک کیا ہے۔ انہوں نے غیرجانبدار میڈیکل بورڈ سے پوسٹ مارٹم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کی جائیں اور اس واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سزا دی جائے۔

اس سلسلے میں سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کوئٹہ غلام محمد ڈوگر سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ غلام سرور دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ محکمانہ انکوائری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اور سیشن جج کے ذریعے جوڈیشل انکوائری کرائی جا ئے گی۔ انہوں نے کہا کہ غلام سرور اغوا کے کیس میں مطلوب تھے اور انہیں قانونی طریقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

بلوچ قوم ہرست جماعتوں کے قائدین یہ الزامات عائد کرتے رہے ہیں کہ بلوچستان سے بڑی تعداد میں لوگوں کو غیر قانونی اور غیر آئینی طریقے سے اٹھا کر غائب کر دیا جاتا ہے جس کے بعد ان کا کچھ پتہ نہیں چلتا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے 400 سے زیادہ افراد کے نام ان کے پاس موجود ہیں جن میں حافظ سعید اصغر بنگلزئی اور ڈاکٹر حنیف شریف نمایاں ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد