بلوچی ٹی وی کا ایم ڈی لاپتہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچی زبان میں شروع کیئے جانے والے پہلے ٹی وی چینل کے مئنیجنگ ڈائریکٹر منیر مینگل کراچی سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔ بلوچ وائس کے ایم ڈی منیر مینگل سات اپریل کو بحرین سے کراچی ائیرپورٹ پہنچے تھے،جہاں سے وہ لاپتہ ہیں۔ منیر مینگل کی بہن عزیزہ مینگل نے خضدار سے ٹیلیفون پر بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ منیر مینگل سات اپریل کو شام سات بجے بحرین سے جیسے ہی کراچی ایئرپورٹ پہنچے تو انہیں خفیہ ادارے والوں نے گرفتار کرلیا۔ عزیزہ مینگل کے مطابق ان سے کسی کی کوئی ملاقات نہیں کروائی گئی نہ ہی یہ بتایا گیا ہے وہ کس حال میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ ان کو ذہنی اور جسمانی اذیت دی جا رہی ہے جبکہ ان کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں رہا ہے۔ عزیزہ مینگل کے مطابق منیر بلوچی روایت اور ثقافت کو فروغ دینا چاہتا تھا۔ اس لیئے اس نے ’بلوچ وائس‘ کے قیام کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے کوئی بھی سیاسی عزائم نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپنی قوم کے جذبات کی ترجمانی کرنا جرم ہے تو یہ جرم اس کے بھائی نے ضرور کیا ہے۔ | اسی بارے میں بلوچی ٹی وی چینل کی تیاریاں 04 April, 2006 | پاکستان بی ایل اے، تنظیم یا صرف ایک نام10 April, 2006 | پاکستان بلوچستان کے ویرانوں میں10 February, 2006 | پاکستان ’بلوچ آرمی کا کوئی وجود نہیں‘09 April, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||