BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 04 April, 2006, 10:10 GMT 15:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچی ٹی وی چینل کی تیاریاں

سندھی پشتو اور پنجابی کے چینل پہلے سے چل رہے ہیں
سندھی پشتو اور پنجابی کے چینل پہلے سے چل رہے ہیں
پاکستان میں بلوچی زبان کے پہلے نجی ٹی وی چینل کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

اردو کے بعد تین مقامی زبانوں پنجابی، سندھی اور پشتو میں پہلے سے ہی چینلوں کی نشریات جاری ہے۔

یہ ٹی وی چینل بلوچ وائس کے نام سے پندرہ جون کو دبئی سے اپنی نشریات کا آغاز کرے گا۔ جس پر چار کروڑ (متحدہ اماراتی) درہم لاگت آئی ہے۔

بلوچ وائس بلوچی کے ساتھ براہوی، عربی اور انگریزی میں بھی اپنے پروگرام ٹیلی کاسٹ کرےگا، جبکہ اس پر خبریں، ڈرامہ، ثقافتی پروگرام، اور کھیلوں سمیت تفریحی پروگرام دکھائے جائیں گے۔

بلوچ وائس کے نمائندہ ڈاکٹر امداد بلوچ نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ ایک تفریحی اور معلوماتی چینل ہوگا، جس میں ملکی سیاست کی حقیقی صورت حال پیش کی جائے گی۔

انہوں نے مقامی ذرائع ابلاغ سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچستان کی حقیقی صورتحال پیش نہیں کر رہے ہیں۔

جب ڈاکٹر امداد سے یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا پاکستان حکومت اس چینل کی نشریات کی اجازت دے گی تو انہوں نے بتایا کہ ہمیں امید ہے کہ اجازت مل جائے گی، پاکستانی حکام سے مذاکرات جاری ہیں۔

ڈاکٹر امداد بلوچ کا تعلق بلوچستان اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے بھی رہا ہے اور وہ قید و بند کی صعوبتیں بھی براشت کر چکے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیا یہ چینل کسی مخصوص سیاسی جماعت کا ترجمان ہوگا تو انہوں نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غیرجانبدار چینل ہوگا۔

بلوچ وائس نے کلچرل پروگراموں کی ریکارڈنگ بھی شروع کردی ہے۔ کوئٹہ، نوشکی اور خصدار میں کلچرل شو منعقد ہوچکے ہیں جبکہ کراچی میں اس ماہ شو منعقد کیا جائےگا۔

ڈاکٹر امداد کے مطابق بلوچ وائس کے حصص بازار میں فروخت کیے جائیں گے مگر یہ حصص کتنے ہوں گے اس کا تعین ہونا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں کی جانب سے بھی عطیات مل رہے ہیں۔ یہاں تک کے لوگ اپنی گھڑیاں اور موبائل فون ہمیں عطیئے میں دے جاتے ہیں۔

اسی بارے میں
پہلا نجی پشتو چینل
01 July, 2004 | پاکستان
بھارت کے لیے پاکستانی چینل
18 August, 2004 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد