کیبل پر جیو چینل کی نشریات بند | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گزشتہ تین روز سے پاکستان بھر میں کیبل پر جیو ٹیلی وژن چینل کی نشریات بند ہیں۔ آل پاکستان کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما ملک فرقان نے بتایا کہ پرسوں رات سے کیبل آپریٹررز نے جیو کے دونوں چینلز کی نشریات دکھانا بند کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ گروپ کا جیو ٹی وی چینل، جو دبئی سے نشریات سیٹلائٹ کے ذریعے نشر کرتا ہے، نے پاکستان الیکٹرانک ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے ڈی ٹی ایچ کا لائسنس لیا ہے اور اب یہ کمپنی کیبل آپریٹروں کو ٹی ٹی ایچ کی نشریات دینے کے لیے ان سے پیسے لینا چاہتی ہے۔ کیبل ایسوسی ایشن کے ایک اور عہدیدار کیپٹن جبار نے بتایا کہ جیو چینل کیبل آپریٹروں کو ڈی ٹی ایچ کے ذریعے نشریات دینے کے لیے ڈیکوڈر کے عوض پیسے مانگ رہی ہے اور ہر معاملہ پر کیبل آپریٹروں کی مخالفت کرتی ہے۔ اس لیے کیبل آپریٹروں نے اس کے چینلوں کا بائیکاٹ کیا ہے۔ اس سے پہلے پمرا پاکستانی کیبل آپریٹروں پر مقبول بھارتی چینلوں سٹار پلس سمیت پینتیس چینلوں کو دکھانے پر پابندی لگا چکی ہے جس کے خلاف کیبل آپریٹروں نے ہڑتال کی دھمکی بھی دی تھی لیکن اسے موخر کردیا تھا۔ غیرملکی خصوصا بھارتی چینلوں پر پابندی کے بارے میں ایک رائے یہ ہے کہ اس کا مقصد اشتہاروں کے کاروبار کا رخ بھارتی چینلوں سے پاکستانی چینلوں کی طرف موڑنا ہے۔ تاہم عوام میں ان بھارتی چینلوں کی مانگ کی وجہ سے کیبل آپریٹروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پیر کی رات لاہور میں آل پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن اور کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان جیو کے چینلوں کے بائیکاٹ کے معاملہ پر مذاکرات ہوں گے۔ | اسی بارے میں پنجاب میں ٹی وی چینلوں کی جنگ02 June, 2004 | پاکستان 20 غیرملکی چینلوں کی نشریات بند23 December, 2005 | پاکستان ’پابندی کی وجہ ڈی ٹی ایچ ٹی وی ہے‘ 29 December, 2005 | فن فنکار بولی وڈ اب پاکستانی ٹی وی پر 06 January, 2006 | فن فنکار سندھ میں کیبل آپریٹروں کی ہڑتال 20 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||