BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 20 January, 2006, 19:53 GMT 00:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سندھ میں کیبل آپریٹروں کی ہڑتال

ہم نے احتجاجاً تمام چینلز کی نشریات بند کردی ہیں
صوبہ سندھ میں کیبل آپریٹرز نے تمام غیر ملکی چینلوں کے ساتھ پاکستانی چینلوں کی نشریات بھی بند کردی ہے۔

کیبل آپریٹروں نے جمعرات کی شام ایک پریس کانفرنس میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے رویے اور غیر ملکی چینلز کی نشریات پر پابندی کے خلاف ہڑتال سے متنبہ کیا تھا۔

کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چئرمین خالد شیخ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے پیر سے ہڑتال کی دہمکی دی تھی مگر پیمرا نے اندرون سندھ چھاپے مارکر کچھ ہائیڈرنٹ بند کردیے جس کے بعد ہم نے احتجاجاً تمام چینلز کی نشریات بند کردی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے مگر کچھ لوگ درمیان میں ہیں۔

دوسری جانب سندھ کے وزیر داخلہ رؤف صدیقی نے ایک اعلامیے میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ماہ کیبل کی فیس ادا نہ کریں اگر انہیں کوئی پریشان کرے تو پولیس کے شکایتی مرکز سے رابطہ کیا جائے۔

پاکستان کیبل آپریٹرز ایسو سی ایشن کے چئرمین خالد شیخ کا کہنا ہے کہ ہم چور یا ڈاکو تو نہیں ہے جو عوام کو شکایتی سینٹر میں شکایت کرنے کو کہا جا رہا ہے اگر نشریات نہیں چل رہی تو عوام فیس نہ ادا کریں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بامقصد مذاکرات تک ہڑتال جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ پیمرا کا کہنا ہے کہ اس نے پاکستان بھر کے کیبل آپریٹروں پر جملہ حقوق (کاپی رائٹ ایکٹ) کی خلاف وزی کرنے کی وجہ سے بیس کے قریب غیر ملکی ٹی وی چینلوں کی نشریات دکھانے پر پابندی عائد کر دی تھی اور ان کیبل آپریٹرز کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جو اس پابندی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
کیبل چینل بند
24 August, 2003 | صفحۂ اول
کیبل چینل بند
24.08.2003 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد