کوئٹہ: تین افغان ٹی وی چینلز بند | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان حکومت نے بلوچستان میں افغانستان کے تین ٹیلیویژن چینلز بند کرا دیے ہیں جس کی ایک وجہ حکومت پاکستان کے خلاف نشریات بتائی جاتی ہیں۔ یہاں کیبل آپریٹرز نے بتایا ہے کہ آج دوپہر انہیں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی پمرا کی طرف سے ٹیلیفون پر بتایا گیا کہ افغانستان کے چینلز بند کر دیے جائیں۔ آپرٹیرز نے کہا ہے کہ انہیں کوئی وجہ نہیں بتائی گئی کہ یہ چینلز کیوں بند کرائے جا رہے ہیں۔ ان چینلز میں طلوع، آریانا افغانستان اور آر ٹی اے شامل ہیں۔ بلوچستان میں پمرا کے صوبائی سربراہ اشفاق احمد جمانی نے بتایا ہے کہ ان چینلز خصوصاً طلوع پر حکومت پاکستان کے خلاف مواد ٹیلی کاسٹ کیا جا رہا تھا اور دوسرا یہ کہ ان چینلز کے پاس لینڈنگ کے حقوق بھی نہیں ہیں۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ لینڈ نگ کے حقوق کے حوالے سے چینلز تو کافی پہلے بند کر دیے گئے تھے یہ فیصلہ اب اچانک کیوں لیا گیا ہے تو انھوں نے کہا کہ ان چینلز کا کیس ان کے پاس تھا اور اس کاوقت پورا ہو گیا تھا لیکن انھوں نے یہ کیبل آپریٹرز نے بتایا ہے کہ ان چینلز کو یہاں پسند کیا جا رہا تھا خصوصا اس میں پیش کی جانے والی افغان موسیقی لیکن اب یہ چینلز بند کردیے گئے ہیں۔ | اسی بارے میں کیبل پر جیو چینل کی نشریات بند23 January, 2006 | پاکستان پاکستان:حکومتی تبادلے اور تقرریاں 08 February, 2005 | پاکستان کوئٹہ: کیبل آپریٹروں کی ہڑتال 03 August, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||