پاکستان:حکومتی تبادلے اور تقرریاں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان حکومت نے سیکریٹری داخلہ اور انسپکٹر جنرل پولیس سندھ سمیت بعض اہم سویلین افسران کے تبادلے کرتے ہوئے نئی تقرریاں کی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویزن کے جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق صوبہ سندھ کےانسپیکٹر جنرل پولیس، سید کمال شاہ کا تبادلہ کرکے انہیں وفاقی سیکریٹری داخلہ بنادیا ہے۔ سندھ میں ایڈیشنل آئی جی پولیس کے طور پر کام کرنے والے اسد جہانگیر کو آئی جی کے عہدے کی چارج دیا گیا ہے۔ سیکریٹری داخلہ کے عہدے پر کام کرنے والے طارق محمود کو وزارت مواصلات کا وفاقی سیکریٹری تعینات کردیا گیا ہے۔ وہاں سے افتخار رشید کا تبادلہ کرکے انہیں پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی، پمرا کا چیئرمین بنادیا گیا ہے۔ ملک میں تیل اور گیس تلاش کرنے والے ادارے او جی ڈی سی ایل کے نئے چیئرمین محمد ریاض الدین کو دو سال کے کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے پریس سیکریٹری اشفاق احمد گوندل کو ہٹا کر ان کی خدمات وزارت اطلاعات ونشریات کے حوالے کردی گئی ہیں۔ جبکہ ان کی جگہ جاوید اختر کو مقرر کیا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||