سندھ: فائرنگ، کرفیو، تین ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سندھ کے ضلع قمبر میں ایک احتجاجی ریلی پر پولیس فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے بعد شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قمبر شہر میں لوگ حال ہی میں بنائے جانے والے قمبر ضلع کا نام شہداد کوٹ رکھنے پر احتجاج کر رہے تھے جب پولیس نے ایک گیارہ سالہ لڑکے کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ اس بچے کی گرفتاری پر لوگوں نے تھانےپر ہلہ بول دیا جس پر پولیس نے لوگوں پر فائرنگ شروع کر دی۔ اس فائرنگ میں تین افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔ زخمی ہونے والے شخص کو لاڑکانہ کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ایک درجن سے زائد افراد کو حراست میں لیے لیا ہے اور شہر میں بھاری نفری تعینات کر کے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ حکومت سندھ نے حال ہی میں لاڑکانہ ضلع میں شامل قمبر تحصیل کو ضلع کا درج دے دیا تھا بعد میں حکومت نے قمبر ضلع کا نام تبدیل کر کے شہداد کوٹ رکھ دیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||