BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 17 April, 2006, 13:40 GMT 18:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’حکومت مخالف صرف3 سردارنہیں‘

بلوچ سردار
سردار عطا اللہ مینگل، نواب اکبر بگٹی اور نواب خیر بخش مری
کوئٹہ میں وکیلوں نے بلوچوں کے مسائل کے حل کے لیے بلوچ بار ایسوسی ایشن کے نام سے ایک نئی تنظیم قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دریں اثنا شاہوانی قبیلے کے سرداروں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا ہے کہ صرف تین سردار حکومت کی مخالفت کر رہے ہیں۔

صادق رئیسانی ایڈووکیٹ نے آج ایک اخباری کانفرنس میں کہا ہے کہ کوئی اسی سے زیادہ وکیل ان کے ساتھ ہیں اور انہوں نے بلوچستا ن بار کونسل کے پاس نئی تنظیم کے قیام کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔

بلوچ بار ایسوسی ایشن کے قیام کی ایک وجہ یہ بھی بتائی گئی ہے کہ بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے بلوچوں کے مسائل کے حل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔

اس کے علاوہ کل شام شاہوانی قبیلے کے ایک جرگے میں نواب عبدالرحیم شاہوانی نے کہا ہے کہ بیشتر بلوچ قبائل اور سردار صوبے میں جاری مبینہ فوجی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ صرف تین سردار حکومت کے مخالف ہیں بلکہ سراوان کے بیشتر سردار نواب اکبر بگٹی نواب خیر بخش مری اور سردار عطاءاللہ مینگل کی حمایت کرتے ہیں۔

نواب عبدالرحیم نے کہا کہ ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دیا جائے اگر حکومت ہمارے ساتھ اچھا نہیں کر سکتی تو برا بھی نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ اپنے علاقے میں اپنا دفاع کر رہے ہیں اور حکومت حملہ آور ہے ایسی صورت میں ہم کیسے اپنے بلوچ بھائیوں سے علیحدہ رہ سکتے ہیں اس لیے ہم ان کی سیاسی اور جمہوری حمایت کرتے رہیں گے۔

اس جرگے میں سراوان کے کم سے کم آٹھ سرداروں کو مدعو کیا گیا تھا جنھوں نے اس میں شرکت کی حامی بھر لی تھی لیکن تین سرداروں نے خود شرکت کی اور دو نے اپنے نمائندے بھیجے جبکہ باقی سرداروں نے شرکت نہیں کی جس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

اسی بارے میں
وانا میں قبائلی سردار ہلاک
22 February, 2006 | پاکستان
سردار قیوم دہلی جا رہے ہیں
17 September, 2005 | پاکستان
حکومت نواز سردار قتل
22 January, 2005 | پاکستان
’ کسی سردار کا مزارع نہیں‘
17 January, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد