حکومت نواز سردار قتل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک حکومت نواز قبائلی سردار کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ چند روز قبل مبینہ دو غیر ملکی مکین امن کمیٹی کے سینیئر نائب صدر ابراہیم محسود کے مکان کے قریب ایک بم نصب کرتے ہوئے ہلاک ہوگئے تھے۔ سنیچر کی دوپہر ایک بجے کے قریب دو نقاب پوش افراد نے سردار ابراہیم محسود کے گھر پر دستک دی اور ان کے باہر نکلتے ہی گولیاں مار کر انہیں ہلاک کر دیا۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ جنوبی وزیرستان میں اس واقعے کو القاعدہ کے خلاف حکومت کی کارروائیوں میں مدد یا حمایت کرنے والے افراد کے خاتمے کی پالیسی کا نتیجہ ہے۔ مکین کی امن کمیٹی علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں حکومت کا ساتھ دے رہی ہے اور گزشتہ دنوں دو غیرملکیوں کو گرفتار کرکے اس نے فوجی حکام کے حوالے کیا تھا۔ اس پر اس کمیٹی کو حکومت نے انعامی رقم سے بھی نوازا تھا۔ ادھر مکین سے یہ اطلاعات بھی ملی ہیں کہ نامعلوم افراد نے قصبے کی تقریباً تمام ٹیلفون لائنز کاٹ دی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||