احمدزئی وزیر قبائل کا سردار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے احمد زئی وزیر قبائل کے چیف اور حکومت کے حمایتی سردار ملک مرزا عالم کو ہلاک کر دیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ان کے بھائی، بیٹا اور بھتیجا بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سردار عالم اپنے خاندان کے ہمراہ وانا بازار جا رہےے تھے کہ ایک پک اپ میں موجود نہ معلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سردار عالم اور کے ساتھی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حملہ آوور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واضح رہے کہ سردار عالم ایک با اثر سردار ہیں اور ان کا تعلق احمد زئی قبیلے کی اس شاخ سے ہے جس نے حکومت کے آپریشن کی مکمل حمایت کی تھی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||