جنوبی وزیرستان القاعدہ سے پاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی فوج کے ترجمان نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کو القاعدہ کے عناصر سے پاک کر دیا ہے۔ وانا میں پاکستانی فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان کو القاعدہ سے پاک کرانے کے بعد علاقے میں سڑکیں، سکول اور زندگی کی دوسری سہولتیں مہیا کرنے پر توجہ دی جا رہی ہیں تا کہ دہشت گردوں پھر کبھی اس علاقے میں نہ آنے پائیں۔ جنوبی وزیرستان میں پاکستان فوجی کمانڈر میجر جنرل نیاز خٹک نے علاقے کا دورہ کرنے والے صحافیوں کو بتایا کہ القاعدہ کے بہت سے ارکان ہلاک ہو چکے ہیں اور کچھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ کچھ علاقہ چھوڑ کر شمالی وزیرستان میں میں چلے گئے ہیں۔ فوجی کمانڈر نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان فوج کو اسامہ بن لادن اور ان کے کےنائب ایمن الزواہری کی علاقے میں موجودگی کا کوئی علم نہیں ہے۔ پاکستان کی فوج نے ایک سال پہلے وانا میں آپریشن شروع کیا تھا اور اب تک تین سو ہلاک ہو چکے ہیں جن میں اکثریت پاکستان قبائلی لوگوں کی ہے۔ اس آپریشن میں پاکستان فوج کے ڈھائی سو فوجی بھی مارے گئے ہیں۔ پاکستان کی فوج پر امریکہ کا دباؤ ہے کہ شمالی وزیرستان میں بھی القاعدہ کے خلاف اسی طرح کا آپریشن کیا جائے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی نیٹ ورک توڑا جا چکا ہے اور وہ اب چھوٹے گروپوں میں بٹ چکے ہیں اور علاقے میں آپریشن کی ضرورت نہیں ہے۔ امریکہ کو امید ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن سے اسامہ بن لادن اور ان کے نائب ایمن الزواہری کی گرفتاری کے امکانات ہیں جبکہ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس کے پاس کوئی خفیہ اطلاعات نہیں ہیں کہ اسامہ بن لادن اس علاقے میں موجود ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||