شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی فوج نے شمالی وزیرستان میں سنیچر کی صبح سے غیرملکی جنگجوؤں کے خلاف فوجی آپریشن دوبارہ شروع کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل سراروغا میں لواڑہ کے مقام پر ہونے والے اس آپریشن میں پاکستانی فوج کے سینکڑوں فوجی حصہ لے رہے ہیں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ وانا سے صحافی دلاور خان وزیر نے بتایا ہے کہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور لوگ ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں۔ پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے کے اہلکاروں نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ فوجی آپریشن صبح سے شروع ہوا اور سترہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق دونوں طرف سے گولے برسائے جارہے ہیں اور دو مقامی باشندے فوجی گن شپ ہیلی کاپٹروں کا کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم فوج کے ترجمان نے فوجی کارروائی کے دوران کسی بھی قسم کی مزاحمت کی تردید کی ہے۔ نامہ نگار کے مطابق فوجی گن شپ ہیلی کاپٹرز شمالی اور جنوبی وزیرستان پر پرواز کرتے نظر آ رہے ہیں۔ چند ماہ قبل پاکستانی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ اسامہ بن لادن اور القاعدہ کے دیگر کاررکنوں کو پکڑنے کے لئے جاری اپنی فوجی کارروائی ختم کررہی ہے۔ وانا اور وزیرستان کے دیگر علاقوں میں پاکستانی فوج گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد غیرملکیوں کو پکڑنے کے لئے کارروائیاں کرتی رہی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||