BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 14 January, 2005, 16:43 GMT 21:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی کانگرس کے ارکان وانا میں
کانگرس کے اس وفد نے علاقے کی ترقی کے لیے بھرپور امداد کی یقین دہانی کرائی
کانگرس کے اس وفد نے علاقے کی ترقی کے لیے بھرپور امداد کی یقین دہانی کرائی
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیر ستان کے صدر مقام وانا میں امریکی کانگرس کے ایک چھ رکنی وفد نے قبائلی سرداروں سے ملاقات کی ہے اور انہیں علاقے کی ترقی کے لیے بھر پور امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وانا سے ایک قبائلی سردار محمد جمیل نے بی بی سی اردو سروس کو بتایا ہے کہ جمعہ کو ہمیں پاکستانی فوج کی طرف سے حکم ملا تھا کہ جی او سی پشاور آپ سے ملنے کے لیے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم ملاقات کے لیے پہنچے تو وہاں امریکی کانگرس کے چھ ارکان بھی جی او سی پشاور کے ہمراہ آئے ہوئے تھے۔

محمد جمیل نے کہا کہ قبائلی سرداروں نے علاقے کی پسماندگی کا ذکر کرتے ہوئے ان سے سکول کالج اور سڑکوں کی تعمیر کے بارے میں کہا۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی سرداروں نے علاقے میں روز گار مہیا کرنے کے لیے علاقے میں چمڑے اور پھلوں کو محفوظ بنانے کے کارخانے لگانے کی تجویز بھی پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی کانگرس کے ارکان نے یقین دلایا ہے کہ علاقے کے لوگوں کو جس چیز کی ضرورت ہوگی وہ مہیا کی جائے گی اور علاقے کی ترقی کے لیے ضروری وسائل بھی مہیا کیے جائیں گے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا علاقے میں شدت پسندوں اور مبینہ القاعدہ کے ارکان کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ امریکی کانگرس کے ارکان نے دہشت گردوں کے حوالے سے سوالات کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قبائل سرداروں نے وفد کو بتایا کہ فوجی آپریشن کے دوران بہت سے شدت پسند اور غیر ملکی مارے گئے ہیں اور بہت سے علاقہ چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وانا کا قبائلی علاقہ اب شرپسندوں اور غیر ملکی شدت پسندوں سے بالکل صاف ہے۔

شیخ رشید کا کہا
’اسامہ کی حالیہ ٹیپ کی سی ڈی وانا میں بنی تھی‘
وزیرستان کا نقشہصحافت کی چاندی
وانا کے صحافی دنیا کو پل پل کی خبریں دےرہے ہیں
سید افتخار حسین شاہصرف چند لوگ ہیں
اقتصادی پابندیاں پھرلگ سکتی ہیں: گورنر سرحد
وانا’کارروائی‘ کا سال
وزیرستان میں سال بھر ’لشکر کشی‘ ہوتی رہی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد